اسرائیل کی آشیرباد سے مصر کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والوں اور ڈاکٹر محمد مرسی کاعدالتی قتل فرعونوں کے عبرت ناک انجام کاذریعے بنے گا، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi اسرائیل کی آشیرباد سے مصر کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والوں اور ڈاکٹر محمد مرسی کاعدالتی قتل فرعونوں کے عبرت ناک انجام کاذریعے بنے گا، عبدالرشید ترابی{/AF}

مظفرآباد( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسرائیل کی آشیرباد سے مصر کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والوں اور ڈاکٹر محمد مرسی کاعدالتی قتل فرعونوں کے عبرت ناک انجام کاذریعے بنے گا،ڈاکٹر محمد مرسی کا اس کے سوا کوئی جرم نہیں تھا کہ وہ قبلہ اول پر سرائیلی قبضہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھے ،ملت اسلامیہ کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے تھے بنی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا دشمن تھا،مصر کو ترقی دینا چاہتے تھے،مصر ی عوام کے مسائل کو حل کرنے کا ایجنڈے پر عمل پیرا تھے،ایک سال کے اندر مصر نے معاشی طورپر اپنے آپ کو بہتر کرلیا تھا عرب بہار نے پورے مشرق وسطی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا ترکی اور مصر خطے میں مل کر مسائل کا حل چاہتے تھے یہ دشمنوں کو قبول نہیں تھا،ان خیالا ت کا اظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ مرسی تو شہادت کی آرزو رکھتے تھے وہ تو اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ،ان کو شہادت کارتبہ مل گیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر