{AF}
جماعت اسلامی جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے تک دعوت پہنچائے ،نورالباری{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین سیاسی امور کمیٹی نورالباری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے تک دعوت پہنچائے ،سیاسی دعوتی اور تربیت کے میدان میں اپنا کردار ادا کرے ،جماعت اسلامی پرامن جدوجہد کے ذریعے خطے میں حقیقی تبدیلی کے لیے جدوجہدکررہی ہے ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ویژن ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن سیاسی عمل میں فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صفوں میں لوگوں کو شامل کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزاد خطے میں تبدیلی آسان ہے چونکہ یہاں کوئی وڈیرہ اور جاگیر دار موجود نہیں برادری ازم سے لوگوں کو اوپر اٹھا کر ریاستی سطح پر کام کیا جائے تا کہ یہ خطہ ترقی کرے ،جماعت اسلامی خلافت اور تربیت کے نظام پر یقین رکھتی ہے جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے اس پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں قرآن کا مطالعہ کریں اﷲ کی رضا کے لیے عوام کی خدمت کریں ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تھانے او ر کچہریوں میں عوام کے ترجمان بنیں ،جماعت اسلامی نظام کی اصلاح ،میرٹ کی بحالی ،رشوت اور سفارش کے خلاف میدان میں جہاد میں ہے ظلم پر مبنی نظام کو ختم کر کے اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کو قائم کرنے سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی نظام بدلنے کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے ۔