{AF}
نریندر مودی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے سے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں پہلے سے کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے سے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں پہلے سے کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے دو روز میں 4کشمیری نوجوانوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا گیا ہے ،کشمیری روزانہ اپنے پیاروں کے لاشے اٹھارہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے قبرستان آباد اور شہر ویران کیے جارہے ہیں ،حکومت پاکستان آخری کشمیر کے مرنے کا انتظام کیے بغیر بحیثیت وکیل اور فریق کے فیصلہ کن کردار ادا کرے ،کشمیری 200سال سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں وہ ضرور آزادی حاصل کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا میں موجود تمام انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنی اپنی رپورٹس کے اندر ہندوستان کے جنگی جرائم کو بے نقاب کیا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے کھلی جیل قرار دے کر ظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے بچے ،بوڑھے ،خواتین کوئی بھی قابض فوج کی دستبرد سے بچا ہوا نہیں ہے عالمی تنظیمیں چیخ رہی ہیں لیکن اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور او آئی سی کی سطح پر وہ کردار جو ہونا چاہیے وہ ادا نہیں کیا جا رہا او آئی سی نے اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے جو خوش آئند ہے لیکن اس کو مقبوضہ کشمیر جا کر خود اپنی آنکھوں سے حالات دیکھنے چاہیں اگر بھارت او آئی سی کے نمائندے کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہ دے تو پھر او آئی سی کے رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ سیاسی ،معاشی اور اخلاقی بائیکاٹ کا اعلان کرے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی معیشت کا 70فیصد دارومدار اسلامی ممالک پر ہے اسلامی ممالک معاشی بائیکاٹ کی صر ف دھمکی ہی دے دیں تو بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گا اور وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق فراہم کرنے پر مجبور ہو گا کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں اور اپنے حق کے لیے لڑرہے ہیں یہ حق ہندوستان نے عالمی برادری کے سامنے تسلیم کیا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ نریندر مودی جنوبی ایشیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں وہ مستند دہشت گرد ہیں برطانیہ سمیت کئی ممالک نے مودی پر پابندی عائد کررکھی تھی یہ ہماری ناکامی ہے کہ ہم عالمی سطح پر اس دہشت گرد کو بے نقاب نہ کر سکے اور اپنے لیے حمایت حاصل نہ کر سکے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے نریندر مودی کے اجداد کو شکست دی تھی اور مودی کو بھی شکست سے دوچار کریں گے ۔