ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ،حکومت پاکستان اس رپورٹ اور دیگر رپورٹس کو بنیاد بنا کر بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے ، آزادخطہ بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے ٹورازم،جنگلات اور اور معدنی وسائل کو برؤے کار لایا جائے تا کہ ریاست خودکفالت کی جانب گامزن ہو سکے حکومت وسائل کو درست طریقے سے استعمال کرے تو یہاں کے پڑھے لکھے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان جو بیرون ممالک جا کر روزگار تلاش کررہے ہیں انہیں اپنے گھر کی دہلیز پر روزگار کے مواقع میسر آسکتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر سرکاری گیسٹ ہاؤسز نوجوانوں کو ٹھیکے پر دے تا کہ بے روزگاری بھی کم اور سیاحوں کو سہولیات مل سکیں ،حکومت آزادکشمیر آمدہ بجٹ میں نوجوانوں کے روزگار کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کرے بلا سود قرضے آسان شرائط پر فراہم کرے انفرسٹریکچر کو مزید بہتر بنائے سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ دریاؤں کی روانی پر بجلی کے مزید منصوبے لگائے جائیں ،منگلا اور نیلم جہلم ہائیڈرل منصوبوں کی رائلٹی وفاقی حکومت آزاد کشمیر کو فراہم کرے تا کہ بے روزگاری کے خاتمہ کیا جاسکے آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اس موقع پر انہوں نے ہسپتالوں اور سکولز کی حالت پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال ہیں تو ادویات نہیں یاڈاکٹرز نہیں اور دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات ہی نہیں محکمہ صحت کو غریب لوگوں کے علاج معالجے کے لیے انقلابی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں جن اقوام نے تعلیم کو فوکس کیا انہوں نے ہی ترقی کی ہے اس لیے تعلیم کے لیے بجٹ میں خاطر خواہ رقم مختص کی جائے ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے بھی بجٹ میں رقم مختص کی جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر