تمام عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر چیخ رہی ہیں،راجہ فہیم کیانی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkتمام عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر چیخ رہی ہیں،راجہ فہیم کیانی{/AF}

اسلام آباد( پ ر)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ تمام عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر چیخ رہی ہیں عالمی برادری کو اس کا نوٹس لیناچاہیے،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ ،اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل میں انسانی حقوق کی کمیشن کی یکے بعد دیگر رپور ٹس، ایشیا واچ کی رپورٹ ،سب نے مشترکہ طورپر پر لکھاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سوا کروڑ کشمیریو ں کوطاقت کی بنیاد پر غلام بنارکھاہے ان کو بنیادی وار پیدائشی حق غصب کررکھا ہے کہ حق مانگنے پر کشمیریو ں کاخون پانی کی طرح بہایا جارہاہے،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،ان خیالا ت اظہارانھوں نے اپنے دورہ پاکستان اور کشمیرکے موقع پر جماعت اسلامی آزا دکشمیرکے کھنہ مرکز کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،مرکز ی نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرراجہ جہانگیر خان ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم نے ان کو خوش آمدید کہا،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے فہیم کیانی نے کہاکہ برطانیہ اور یورپ میں تحریک کشمیربرطانیہ اور یورپ کے پلیٹ فارم سے ہندوستان کو بے نقاب کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے،سفارتی محاذ پر لاکھوں کشمیرمسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں،عالمی سطح پر بھارت کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،بھارت کی مکاری سے دنیا آگاہ ہورہی ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور قرادردادوں کے مطا بق اپنے بنیادی حق کے لیے لڑرہے ہیں یہ حق اقوام متحدہ کے چارٹر نے دیاہے ،کشمیری قانونی جدوجہد کررہے ہیں،فہیم کیانی نے کہاکہ تحریک کشمیربرطانیہ کے پلیٹ فارم سے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے مودی کی انتہاپسندپالیسیاں دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں،ہندوستان کے اندر کسی بھی مذہب کے لوگ مودی کی دستبردسے محفوظ نہیں ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر