حکومت نے دریا بچاؤ تحریک کے افراد کو گرفتار کر کے ظلم کیا ہے جماعت اسلامی اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے ،شیخ عقیل الرحمان،سید ارشد بخاری ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanحکومت نے دریا بچاؤ تحریک کے افراد کو گرفتار کر کے ظلم کیا ہے جماعت اسلامی اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے ،شیخ عقیل الرحمان،سید ارشد بخاری ایڈووکیٹ {/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید ارشد بخاری ایڈووکیٹ نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ حکومت نے دریا بچاؤ تحریک کے افراد کو گرفتار کر کے ظلم کیا ہے جماعت اسلامی اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے ،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دریا بچاؤ تحریک کے قائدین کے مطالبات پورے کرتی اور ان کے ساتھ مذاکرات کرتی چونکہ یہ لوگ عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق مطالبات کررہے ہیں ،ڈیمز کی تعمیر اور دریاؤں کا رخ موڑنے سے ضلع مظفرآباد کے عوام کے لیے مسائل پیدا ہوئے ہیں وفاقی حکومت کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ اپنے شیڈول کے مطابق جھیلیں بناتی پینے کے پانی کا انتظام کرتی نیلم اور جہلم کو نالہ لئی بننے سے بچانے کے لیے اقدامات کرتی لیکن وفاقی حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کیے الٹا 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا جو ظلم و ناانصافی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جماعت اسلامی کے قائدین نے مشترکہ طور پر کہا کہ حکومت فوری طور پر دریا بچاؤ تحریک کے کارکنوں کور ہا کرے ان کے مطالبات پورے کرے وہ ذاتی مطالبے نہیں کررہے بلکہ مظفرآباد کے عوام کے وسیع تر مفاد اور عوامی مفادات کا مطالبہ کررہے ہیں ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ دریا کی روانی پر ڈیمز بنائے جائیں تا کہ قدرتی حسن بھی برقرار رہے اور پانی کا استعمال بھی ہوتا رہے دریاؤں کا رخ موڑ کر ٹنل بنا کر ڈیمز بنانے سے جو مسائل پیدا ہوتے ہیں ان سے بھی بچا جاسکتا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر