جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنار کروانے کے لیے حقیقی پشتیبانی کاکردار ادا کیا ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنار کروانے کے لیے حقیقی پشتیبانی کاکردار ادا کیا ،عبدالرشید ترابی{/AF}

بہاولپور( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنار کروانے کے لیے حقیقی پشتیبانی کاکردار ادا کیا اور کررہی ہے ،صوبہ پنجاب کے سابق امیر اور اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید ڈاکٹر وسیم اختر میں اسمبلی اور دیگر فورمز پر تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبانی اور ترجمانی ہے اہل کشمیر ڈاکٹر وسیم اختر کی خدمات اور قربانیوں کو یا د رکھیں گے ،اسلامی مستحکم اور مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہوگا ،پاکستان اسلام کے نام پر معروض وجود میں آیا اور کشمیری اسلام ہی کی بنیاد پر پاکستان سے ملنا چاہتے ہیں ،کشمیری تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،تحریک آزادی کشمیر در اصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈاکٹر وسیم اختر مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور دریں ا ثناء وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے اپنے دورہ بہاولپور کے دوران سابق وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے کی حادثاتی موت پر ان کے ہاں جا کر اظہار تعزیت کیا ،تقریب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اہل کشمیر کو پاکستانی عوام سے کوئی گلہ نہیں لیکن حکمرانوں نے درست پالیسی اختیار کی ہوتی آج کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے اور پاکستان کا حصہ بن کر پاکستان کو مزید مضبوط مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہوتے ،کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب ان کی آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا کشمیری اپنے شہداء کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر سپرد خاک کررہے ہیں ایسے میں حکومت پاکستان اور اس کے سارے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں تا کہ کشمیر آزاد ہوسکے ،نریندر مودی اور اس کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے عالمی دنیا کو یہ باور کروانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹس سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر رپورٹس شائع کی ہیں ان کو بنیاد بنا کر حکومت پاکستان نے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنا تھا اور عالمی حمایت حاسل کرنی تھی لیکن اس حوالے سے کما حقہ کردار ادا نہیں کیا گیا اور اب بھی وقت ہے کہ اس حوالے سے عالمی سطح پر بھرپور سفارتی مہم منظم کی جائے تا کہ عالمی برادری کو حمایت میں لے کر کوئی بڑا اقدام اٹھایا جائے جس کے نتیجے میں کشمیر کی آزادی ممکن ہوسکے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر