تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر عالمی سطح پر بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں ، راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassam تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر عالمی سطح پر بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں ، راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر عالمی سطح پر بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں ،تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کی خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں ،ہندوستان کے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،نریندر مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے ،نریندر مودی کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کے مرکز جماعت اسلامی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزاد ی تک کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گی کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان نے نہ پڑھا تو اس کا حشر سابق سوویت یونین سے بھی برا ہوگا ،نریندر مودی ہندوستان کو تقسیم کرنے کا باعث بنیں گے ،ہندوستان کے اندر کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے نریندر مودی آرایس ایس کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں آر ایس ایس کا ایجنڈا یہ ہے کہ ہندوستان کے اندر بسنے والی تمام اقلیتوں کو جبراً ہندو بنایا جائے مساجد اور چرچزکو مندوروں میں تبدیل کیا جائے نریندر مودی اس ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جس کی وجہ سے ہندوستان کے اندر اقلیتوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ہندوستان کی قیادت نے عالمی برادری کے سامنے یہ عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر