مقبوضہ کشمیر کے نوجوان بڑے استعمار کے سامنے ڈٹ کر اپنے سینوں پر گولیا ں کھا رہے ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi مقبوضہ کشمیر کے نوجوان بڑے استعمار کے سامنے ڈٹ کر اپنے سینوں پر گولیا ں کھا رہے ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}

تھب( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان بڑے استعمار کے سامنے ڈٹ کر اپنے سینوں پر گولیا ں کھا رہے ہیں لیکن جذبہ آزادی اور شوق شہادت میں کوئی لغزش نہیں آئی ،بیس کیمپ کے نوجوان مثبت سرگرمیوں کے ذریعے خو د کو توانا بنائیں کشمیر کی آزادی ہم پر فرض اور قرض ہے کشمیر میں برپا معرکے کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ،جب کھیلوں کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال ویران ہوا کرتے ہیں مغربی تہذیبی یلغار کا ہدف مسلم نوجوان ہیں جنہیں لایعنی اوربے حیائی کے کلچر کی راغب کر کے انہیں اسلاف کے مشن سے دور کرنا ہے ،تحریک آزادی کشمیر میں تھب کے علماء کرام کا بڑا تاریخی کردار رہا ہے نوجوان اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں کے امین ہیں صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے سے معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے یوتھ فورم تھب کے زیر اہتمام شہداء کشمیر ٹورنامنٹ کے میچ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے آئی یوتھ آزادکشمیر کے صدر نثار احمد شائق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑرہی ہے عید کے موقع پر بھی کرفیو اور بستیوں کے گھیراؤ کر کے مکینوں پر مظالم اور تشدد روارکھا کشمیری اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے 71سال سے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان فیصلہ کن کردار ادا کرے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی 8لاکھ افواج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہی ہیں قائدین حریت کو نماز تک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے، بچوں بوڑھوں اور خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جارہی ہیں ایسے میں عالمی برادری کی خاموشی سے ہندوستان شہ پا کر مظالم کی انتہا کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان اور بیس کیمپ فیصلہ کن کردار ادا کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر