اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی ﷲ کی نصرت اور تائید ملے گی،ﷲ کا دیا ہوا نظام قائم کریں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی ﷲ کی نصرت اور تائید ملے گی،ﷲ کا دیا ہوا نظام قائم کریں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

منگ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی ﷲ کی نصرت اور تائید ملے گی،ﷲ کا دیا ہوا نظام قائم کریں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے ،دنیا اور آخرت میں سرخروہی کا واحد راستہ قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ،ﷲ کے اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اپنی ذات سے اس کاآغاز کریں ، اہل منگ کے اسلاف نے تحریک آزادی کشمیر میں لازوال قربانیاں پیش کی ہیں جماعت اسلامی اسلاف کے مشن کی تکمیل کے لیے میدان جہاد میں ہے ،رمضان کی برکتوں کے باعث امت مسلمہ میں ایک تحرک اور نئی زندگی پیداہوتی ہے رمضان المبار ک میں تزکیہ نفس کے مواقعے میسر آتے ہیں ،خود احتسابی کے ساتھ روزے رکھے جاتے ہیں جس سے مسلمانوں کی سیرت و کردار کی تعمیر میں نئی جلا پیدا ہوتی ہے جس سے مسلمان ﷲ کا نائب ہونے کے ناطے دعوت کا ابلاغ کرتا ہے،رمضان المبار ک میں بلاشبہ کروڑوں لوگ قرآن کی تلاوت کررہے ہوتے ہیں لیکن اس کے مقاصد پورے نہیں ہوتے محض تلاوت نہیں بلکہ قرآن کو سمجھ کر پڑھا جائے اس پر عمل کیا جائے اور اس کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کی جائے تا کہ ﷲ کی نصرت اور تائید حاصل ہوسکے ،امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پیغام کو لے کر نکلے اور ان لوگوں تک یہ پیغام پہنچائے جن تک یہ پیغام نہیں پہنچ سکا امت مسلمہ فرقہ واریت ،علاقائیت اور گروہ بندی سے بالا تر ہو کر اسلام کا آفاقی پیغام پہنچائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی منگ کے زیر اہتمام افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرمرکزی نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ، امیر ضلع پونچھ سجاد انور،امیر حلقہ سردار ذوالفقار ،سردار ریاض سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالدمحمود خان نے کہاکہ آج امت جن مسائل اور مشکلات کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن سے دوری اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہونا ہے ،کشمیر ،فلسطین ،برما ،شام غرض ہر جگہ مسلمانوں کا خون پانی کی بہایاجارہا ہے ،امت مسلمہ قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرے ﷲ اور اس کے رسول ؐ کی تابیداری اختیار کرے تو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی وژن 2030لے کر نکلی ہے ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک ﷲ کا پیغام پہنچائیں ،لوگوں کو جماعت میں شامل کریں عوام کے مسائل کے ترجمان بنیں دکھی انسانیت کی خدمت کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر