جماعت اسلامی آج پورے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں یوم القدس منائے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی آج پورے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں یوم القدس منائے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آج پورے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں یوم القدس منائے گی ،خانہ کعبہ ،مسجد نبوی ؐ کے بعد قبلہ اول مسلمانوں کا تیسر ا مقدس مقام ہے ،قبلہ اول کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ،جمعتہ الوداع کے موقع پر بھرپو ر طریقے سے یوم القدس منایا جائے ،عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر فرد پر فرض ہے ،ہمارے مسائل کا حل اسلامی نظام کے قیام میں مضمر ہے ،آج ہم جن مشکلات اور مصائب کا شکار ہیں اس کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے ،قرآن روشنی ہے اس کے ذریعے ہم نے جہالت کے اندھیروں کو دور کرنا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے راہنما عمیر افراز کی جانب سے سون ٹوپہ کے مقام پر افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ قرآن جیسی اﷲ کی کتاب ہمارے پاس موجود ہے جس میں انسانیت کے تمام دکھوں کا مداوا اور مسائل کا حل موجود ہے ،ہم قرآن کو چھوڑ کر دیگر نظام ہائے زندگی میں انسانیت کی فلاح تلاش کررہے ہیں جو نہیں مل سکتی انسانیت کی دنیااور آخرت میں فلاح قرآن کے اندر موجود ہے اس کو پڑھا ،سمجھا اور اس پر عمل کیا جائے ،اس کے نظام کے نفاذ کے لیے سر توڑ کوشش کی جائے تا کہ یہ اﷲ کا دیا ہوا نظام غالب ہو جائے اور انسانیت کو انصاف ملے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے اس پیغام کو لے کر نکلیں ایک ایک گھر اور ایک فرد تک یہ دعوت پہنچائیں ویژن 2030کے اہداف پورے کریں تا کہ آزاد خطے کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے یہ خطہ اس لیے حاصل کیا تھا کہ یہاں انصاف کا بول بالا ہوگا اﷲ کا قانون نافذ ہو گا لوگ اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کریں گے اسی لیے مقبوضہ کشمیر کے اندر بھی آج تک اسی نظام اور مقصد کے لیے قربانیاں دی جارہی ہیں بد قسمتی سے وہ نظام ابھی تک نافذ العمل نہ ہوسکا جماعت اسلامی اسلاف کے اسی مشن کولے کر نکلی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر