{AF}
کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے دیرینہ حل طلب مسائل ہیں امت مسلمہ ان مسائل کے حل کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے ، عبدالرشید ترابی {/AF}
مکہ مکرمہ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے دیرینہ حل طلب مسائل ہیں امت مسلمہ ان مسائل کے حل کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے ،اسرائیل اور ہندوستان میں انتہا پسندوں کی حکومتیں قائم ہیں جو مسلمانوں کو سمیت دیگر اقلیتوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی ہیں ،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل قرار دے کر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے ،اسلامی اور حق خودارادیت کوتسلیم کرنے والے ممالک ہندوستان اور اسرائیل کا سیاسی،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں ،ہندوستان اور اسرائیل اقوا م متحدہ کے چارٹر اور اس کی قراردادوں کی خلا ف ورزی کرنے والے ممالک میں نمبر 1ہیں ،جوممالک اقوام متحدہ کے چارٹر اور ان کی قراردادوں پر عمل در آمد نہیں کرتے اقوام متحدہ ان کے خلاف کارروائی کرے ،نریندر مودی جیسا انتہا پسند پوری دنیا کے امن کے خطرہ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن الکریم العیسیٰ ،مسجد اقصی ٰ کے امام اکرمہ صبری،افغانستان کے مذہبی امور کے وزیر ،لبنان اور مصر کے سکالرز سمیت اہم قائدین سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے او آئی سی کی سطح پرموثر لائحہ عمل برؤے کار لایا جائے تا کہ کشمیریوں کو آزاد ی مل سکے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی 8لاکھ افواج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہی ہیں قائدین حریت کو نماز تک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے قابض افواج رات کے اندھیرے میں پورے پورے گاؤں کا گھیراؤ کر کے قتل عام کرتی ہیں مال اسباب لوٹتی ہے بچوں بوڑھوں اور خواتین کی بے حرمتی کرتی ہے انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جارہی ہیں کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔