ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے قائدین کے خلاف بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے، راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassamہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے قائدین کے خلاف بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے، راجہ فاضل حسین تبسم  {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے قائدین کے خلاف بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے جماعت اسلامی کے قائدین کو گرفتار کر کے ہندوستان کی دور دراز جیلوں میں ڈالا ہے تا کہ ان کے عزیز و اقرباء میں سے کوئی ان سے ملاقات نہ کر سکے جماعت اسلامی عقیدے اور نظریے کا نام ہے اس کو کوئی پابند نہیں کرسکتا ،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے اداروں سے فارغ التحصیل نوجوان دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر بلا تخصیص عوام کی خدمت کرتی ہے زلزلے اور سیلاب کے موقع پر جماعت اسلامی نے تمام مذاہب کے لوگوں کی بلا تخصیص خدمت کی اور آج بھی کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہندوستان حکومت ہوش کے ناخن لے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت فراہم کرے کشمیری اقوا م متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہدکررہے ہیں ،کشمیریوں کو یہ جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر