بھارت مقبوضہ کشمیر میں طاقت کی بنیاد پر زیادہ دیر اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidبھارت مقبوضہ کشمیر میں طاقت کی بنیاد پر زیادہ دیر اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں طاقت کی بنیاد پر زیادہ دیر اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا،ہندوستان کو کشمیر سے نکلنا ہوگا،مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ڈال دیا،راجہ فاروق حیدر اور مسلم لیگ ن نے جماعت اسلامی سے مفاہمت کے دوران جو وعدے اور کمٹمنٹ کی تھی چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذمہ داری جماعت اسلامی کو دے کر اس کمٹمنٹ کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم اٹھایاہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں،جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،صحافی معاشرے کی آنکھ اور ریاست کا چوتھا ستون ہیں ،صحافی برادری ابلاغ کے محاذ پر مسئلہ کشمیر سمیت عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ، بھارت ہٹ دھرمی ختم کرکے کشمیری عوام سے کیے گے وعدے پورے کرے کشمیریوں کو حق آزادی دیے بغیر خطے میں امن کا خواب شرمندی تعبیر نہیں ہوسکتا جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے نظام کے غلبے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوے ہے آزاد کشمیر حکومت کی میرٹ کے قیام کے لیے کوششوں کی تحسین کرتے ہیں این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے غریب عوام کو ان کے حقوق ملے ہیں حکومت آزاد کشمیر کے اچھے اقدامات کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دیں گے البتہ جہاں کوئی کمی اور خامی نظر آے گی اس کی نشاندہی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امراء نورالباری، راجہ جہانگیرخان،سیکرٹری جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم، صدر جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان نثار احمد شائق سیکرٹری جے آئی یوتھ آزاد کشمیر راجہ میر محمدامیر ضلع اسلام آباد آزاد کشمیر محمد یاسین خان الخدمت فاونڈیشن آزاد کشمیر کے نائب صدر عطاء الرحمن چوہان سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ ذاکر خان جماعت اسلامی پاکستان کے راہنما شاہد شمسی اور جماعت اسلامی کے دیگر راہنما بھی موجود تھے جبکہ افطار پارٹی میں سنیر صحافیوں صدر اے کے این ایس چیف ایڈیٹر جموں وکشمیر عامر محبوب ،چیف ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس سردار زاہد تبسم،ایڈیٹر صدائے چنار اعجاز عباسی،ایڈیٹر کشمیر لنک خواجہ متین،ایڈیٹر نیل فیری نثار کیانی ایڈیٹر پارلیمنٹ ٹائمز جاوید اقبال چوہدری،چیئر مین ایڈیٹر کونسل گروپ ایڈیٹر جموں وکشمیر راجہ کفیل احمد، ایڈیٹر جموں وکشمیر شہزاد راٹھور، ایڈیٹر کشمیر پوسٹ غلام محی الدین ڈار جوائنٹ ایڈیٹر کشمیر پوسٹ راجہ بشیر عثمانی ،سردار حمیدایڈیٹر کنٹری نیوز،اصغر حیات،شیزار راٹھور،دانش ارشاد،نائب صدر نیشنل پریس کلب راجہ خلیل احمد سینئر صحافی شیخ محمد امین غلام اﷲ کیانی ،سردار عاشق حسین ،محمد خاور نواز راجہ ،عابد عباسی ،سلیم خان ،نثار ٹھاکر ،محمد لطیف ڈار، راجہ حسن حیات ،ارشد عزیر ،علی شیر ،میاں منیر احمد ،منیر زاہد ،اقبال اعوان ،راجہ ماجد افسر، صفدر گردیزی ،اظہر نقوی، عابد ہاشمی ،سردار شوکت سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی، ڈاکٹر خالد محمود نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جماعت اسلامی پسے ہوے اور اپنے بنیادی حقوق سے محروم طبقات کو ان کے حقوق دلانے کے ساتھ ساتھ خطے میں میرٹ کے قیام عدل و انصاف کی حکمرانی کے لیے برسر پیکار ہے اسمبلی کے اند ر اور اسمبلی کے باہر ہرسطح پر ایک ہی آواز کے ساتھ ہم اپنا فریضہ ادا کررہے ہیں حقدار کو اس کا حق دلانا ہمارا مشن ہے تقریب میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو ئی شخص ختم نہیں کرسکتا نہ ہی جدوجہد آزادی میں برسر پیکار کشمیریوں کا راستہ روکا جاسکتا ہے بعض اوقات وقتی طور پر عالمی دباو اور حالات کو دیکھتے ہوے پالیسیاں تبدیل کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام نے تاریخی جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوکر رہے گا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے آزاد خطہ کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے آزاد خطہ میں قانون کی بالادستی میرٹ کا قیام ہماری ترجیح ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر