{AF}
صبح آزادی تک آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،ڈاکٹر خالد محمود خان،عبدالرشید ترابی{/AF}
صبح آزادی تک آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،ڈاکٹر خالد محمود خان،عبدالرشید ترابی اگرنہتے افغانوں نے دنیا کی تین سپر طاقتوں کو شکست سے دوچارکیاتواﷲ کی نصرت سے کشمیری بھی بھارتی سامراج سے آزادی حاصل کریں گے،کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے،کوسووا نے جس طرح مذہبی ،سیاسی اور سیکولر جماعتوں نے مل کر اپنی آزادی کا بیانیہ بنایا اور اقوام متحدہ کے سامنے پیش کیا اسی طرح کشمیری بھی تمام مذہبی،سیاسی اور سیکولر جماعتیں مل کر بیانیہ بنائیں تو پذیرائی ملے گی ،جماعت اسلامی کی طر ف سے حریت قائدین کے اعزاز میں دئیے گے افطار ڈنر سے غلام محمد صفی ،فاروق رحمانی،رفیق ڈار،عبداﷲ گیلانی،اشتیاق سمیت دیگر قائدین کا خطاب اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود اورکنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ صبح آزادی تک آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،اگرنہتے افغانوں نے دنیا کی تین سپر طاقتوں کو شکست سے دوچارکیاتواﷲ کی نصرت سے کشمیری بھی بھارتی سامراج سے آزادی حاصل کریں گے،کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے،کوسووا نے جس طرح مذہبی ،سیاسی اور سیکولر جماعتوں نے مل کر اپنی آزادی کا بیانیہ بنایا اور اقوام متحدہ کے سامنے پیش کیا اسی طرح کشمیری بھی تمام مذہبی،سیاسی اور سیکولر جماعتیں مل کر بیانیہ بنائیں تو پذیرائی ملے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی طرف سے حریت قائدین کے اعزاز میں دئیے گے افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر حریت قائدین غلام محمد صفی،فاروق رحمانی،رفیق ڈار،عبداﷲ گیلانی، اشتیاق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ماہ صیام میں اﷲ کے ساتھ خصوصی تعلق قائم کیا جائے اﷲ کے ساتھ تعلق کو قائم کرنے والی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ،ہمارے اسلاف نے نریندر مودی کے اجداد کو ٹوپی دار بندوقوں سے شکست دی ہے ہمیں اﷲ پر پورا بھروسہ ہے کہ ہمارے کشمیری بھائی ہندوستان کو کشمیر سے نکال باہر کریں گے ،کشمیر نے آزاد ہونا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب آزادی کی اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ اور پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے ،اسلام آباد کاموقف تو رہا لیکن پالیسی میں تسلسل نہ رہنے کی وجہ سے کشمیریوں کی آزادی کی منزل دور ہوئی اسلام آباد اگر درست حکمت عملی بنا کر تسلسل سے آگے بڑھتے تو آج کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے مختلف محاذوں پر پیش رفت جاری ہے عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے آزادکشمیر پاکستان اور ہمارے ادارے کشمیریوں کی پشت پر ہیں جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتیبان ہے کشمیرکی آزادی تک جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتیبانی جاری رکھے گی انہوں نے کہاکہ جس طرح کوسووا کے مذہبی،سیکولر اور سیاسی جماعتوں نے مل کر بیانیہ بنایا اور اقوام متحدہ میں ان کی کوئی قرارداد نہیں تھی لیکن انقلابی حکومت تشکیل دے کر اقوام متحدہ سے قرارداد منظور کروا کر اپنی آزادی حاصل کر لی اسی طرح کشمیریوں کو بھی چاہیے کہ وہ سب مل کر ایک بیانیہ بنائیں اور اس کو لے کر چلیں کشمیریوں کو یہ سہولت حاصل ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادیں بھی موجود ہیں ان پر بس عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔