وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان مظفرآباد ماسٹر پلان کے مطابق کام شروع کریں ،شیخ عقیل الرحمان

{AF}sheikh aqeel ur rehmanوزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان مظفرآباد ماسٹر پلان کے مطابق کام شروع کریں ،شیخ عقیل الرحمان{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان مظفرآباد ماسٹر پلان کے مطابق کام شروع کریں ،ماسٹر پلان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس سے مسائل پید ا ہورہے ہیں ،آمدہ بجٹ میں ماسٹر پلان کے مطابق رقم مختص کی جائے ،شاہ سلطان اور ماکٹری پل پیکج میں شامل کیے جائیں ،ان پلوں کی عدم تعمیر کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی ہیں اور عوام کو بھی مشکلات کاسامنا ہے ،مظفرآباد میں سیوریج لائن ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہے جو کسی بھی وقت بڑا مسئلہ بن سکتی ہے اس کے حوالے سے بھی فوری اقدامات کی ضرورت ہے ،مظفرآباد کے لوگوں کے لیے نوسیری سے پانی لایا جائے تا کہ یہاں کے لوگوں کو پینے کے پانی کے مسائل حل ہوں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے مسائل ہیں حکومت آمدہ بجٹ میں انفراسٹریکچر پر تو جہ دے اور اس کی بہتری کے لیے بجٹ میں رقم بھی مختص کرے ،مظفرآباد بجلی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اس لیے یہاں کے لوگوں کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے ،بجٹ میں انتظامی اور تعمیراتی اخراجات میں توازن پیدا کیا جائے تا کہ عوام کو سہولیات فراہم ہوسکیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت شاہ سلطان اور ماکٹری پل تعمیر کرے گی تو اس سے ٹریفک کی روانی میں آسانی ہو گی اور ٹریفک رواں دواں رہے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر