ڈاکٹرز معاشرے کا سب سے پڑھالکھا طبقہ ہونے کے ناطے نظام کی اصلاح اور حقیقی تبدیلی کے لیے اپنا کردارادا کریں،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidڈاکٹرز معاشرے کا سب سے پڑھالکھا طبقہ ہونے کے ناطے نظام کی اصلاح اور حقیقی تبدیلی کے لیے اپنا کردارادا کریں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

میرپور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ ڈاکٹرز معاشرے کا سب سے پڑھالکھا طبقہ ہونے کے ناطے نظام کی اصلاح اور حقیقی تبدیلی کے لیے اپنا کردارادا کریں،قوم کے زخموں پر مرہم اور دکھوں کے مداوے کے ساتھ ساتھ اﷲ کی مخلوق کو اﷲ کے ساتھ جوڑنے کا اہتمام کریں،جوابدہی کے اس احساس کے ساتھ کام کرنا ہے کہ اگلے ہی لمحے اﷲ پاک کی عدالت میں کھڑاہونا پڑے اوران سارے سوالات کاجواب دے سکیں جو اﷲ ہم سے پوچھے،انسان کی اصل کامیابی اﷲ کی رضا اور جنت کا حصول ہے ،قرآن سے اپنے قلوب کو منور ذہن کوتازہ اور زبان سے دعوت کا ابلاغ کریں،جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے ویثرن 2030لے کر نکلی ہے آپ ہمارا ساتھ دیں،ان خیالات کا اظہارانھوں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پیما کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ بخاری اوردیگر قائدین نے خطا ب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ آزاد خطے میں ہم سب نے مل کر قرآن وسنت کی رہنمائی میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے جدوجہد کرنی ہے،جان مال اور وقت اس راستے میں لگائیں گے تو تبدیلی آئے گی،نفاق کاعلاج انفاق ہے،ماہ صیام میں انسان اپنے اندر تقوے کی جو طاقت حاصل کرتا ہے اس کی وجہ سے گیارہ ماہ تک اپنی نفسانی خواہشات اور تمناؤں کے خلاف جہاد کرتاہے ،اﷲ کی رضااور اس کی خوشنودی کے لیے برسرپیکار رہتاہے،اﷲ کے راستے میں جہاد کرتے کرتے جب تھک جاتاہے تو اﷲ پاک پھر رمضان کے ماہ مقدس کو سایہ فگن کردیتے ہیں اور سرکش شیاطین کو قید کردیتے ہیں تاکہ انسان ایک بار پھر اﷲ کی رحمتوں اور برکتوں سے استفادہ کرتے ہوئے خود کو مضبوط کرے،انھوں نے کہاکہ قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،قرآن کی روشنی سے انسانیت کو ہدیات مل سکتی ہے،اﷲ کی مقدس کتاب مسلمانوں کے پاس ہے جس میں انسانیت کی رہنمائی اور فلاح کا پیغام ہے،امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اﷲ کے اس پیغام کو اﷲ کی مخلوق تک پہنچائے،ان کا تذکیہ کرے ان کو اﷲ کے احکامات کے مطابق زندگیاں گزانے کے لیے تیار کرے،اﷲ کے درس سے جو آشناہوگیا وہ سرخرو ہوگیا،ہمارے سارے مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمرہے۔اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا ہم سب پر فرض ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر