نسانیت کے قاتل نریندرمودی ہندوستان کے لیے گورباچوف ثابت ہوں گے ،محمد غالب

{AF}muhammed ghalibنسانیت کے قاتل نریندرمودی ہندوستان کے لیے گورباچوف ثابت ہوں گے ،محمد غالب{/AF}

انسانیت کے قاتل نریندرمودی ہندوستان کے لیے گورباچوف ثابت ہوں گے ،محمد غالب پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی اور سفارتی محاذ پر کوششوں کو تیز کرنے ضرورت ہے نریندر مودی سے کوئی ایسی توقعات وابستہ نہ کہ جائیں مودی کا ماضی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے برمنگھم(پ ر)تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے انسانیت کی قاتل نریندرمودی ہندوستان کے لیے گوربا چوف ثابت ہوں گے ،بھارت کے انتہا پسند ہندو بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کا قاتل پاکستان کے دشمن نریندر مودی پھر منتخب کرلیا گیاہے جس سے ثابت ہورہاہے کہ ہندومعاشرے انتہاپسندی کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکومت سنبھالتے وقت بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی جسے مودی نے نہ صرف مسترد کردیا بلکہ پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں بھی دی پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد مودی نے پاکستان پر حملہ بھی کیا جسے پا ک فوج نے ناکام بنادیا اور بھارت کے ہوئی جہاز بھی مار گرائے مگر مودی کے طرز عمل میں کوئی تبدیلی نہ آئی ۔ان خیالا ت کااظہارانھوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں الیکشن کے دوران ایک بار پھر کہا کہ بھارت میں الیکشن کے بعد مذاکرات کے لیے ماحول میں کشیدگی میں کمی ہو جائے گی اور مذاکرات کے لیے راہ ہموار ہو جائے گی اب پاکستان کے لیے بڑی آزمائش ہے کہ نریندر مودی پاکستان کی پُرامن کوششوں اور مذاکرات کی پیش کش کا کوئی مثبت جواب دے گا یا ماضی کی طرح اپنی ہٹ دھرمی پر قائم اور کشمیریوں کا قتل عام جارہی رکھے گا آنے والا وقت ہی ثابت کرئے گا کہ مودی میں کتنی تبدیلی آئی ہے ۔ محمد غالب نے کہا کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی اور سفارتی محاذ پر کوششوں کو تیز کرنے ضرورت ہے نریندر مودی سے کوئی ایسی توقعات وابستہ نہ کہ جائیں مودی کا ماضی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے بھارت کے حکمران بڑے مکار ہیں وہ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہتے اور کسی معائدے کی پاسداری نہیں کرتے اور حکومت پاکستان کو حالات کے مطابق اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر