{AF}
کشمیر ی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیر ی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،عالمی برادری کے کہنے پر کشمیریوں نے ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے 71سال گزر چکے ابھی تک اقوام عالم کی سرد مہری کی وجہ سے 5لاکھ کشمیری جام شہادت نوش کر گے ،کشمیریوں نے ہندوستان کو عملاً شکست سے دوچار کر دیا اہل پاکستان اپنا فیصلہ کن کردار ادا کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کینیڈا میں پیس اینڈ جسٹس فورم کے صدر مشتاق جیلانی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر امور خارجہ کے ڈائریکٹر غلام نبی نوشہری،راجہ جہانگیر خان ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم،نثار احمد شائق سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ برہان مظفر وانی ہمارا ہیرو ہے 5پی ایچ ڈی سکالر جام شہادت نوش کرچکے،ڈاکٹر انجینئرز،پروفیسرز آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں پیش کررہے ہیں ایسی جدوجہد کو کوئی طاقت نہیں دبا سکتی نوجوان تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں موت سے بے خوف ہو کر آزادی کی جدوجہد میں برسرپیکار ہیں ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں طلبہ و طالبات کمر پر بستہ اور ہاتھوں میں پتھر اٹھا کر افواج کا مقابلہ کررہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی جو بڑی اسلامی تحریک ہے اس پر پابندی لگا دی گئی اس کے اثاثہ جات کو ضبط کر دیا جو تعلیم ،صحت اور فلاحی کاموں میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ،قائدین حریت کو پابند سلاسل کر رکھا ہے ،حریت قائدین کی جانوں کو خطرہ ہے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم رکوانے کے لیے ہندوستان پر دباؤ بڑھانا ہو گا اگر اقوام عالم کی سردمہری برقرار رہی تو دنیا کے امن کو خطرہ دونوں ایٹمی ممالک میں جنگ ہو سکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ کو اپنا مطلوبہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا سلوگن ہے ہماری جدوجہد کا مرکز ومحور اﷲ کی رضا اور خوشنودی ہے ،بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی اور کشمیری ہندوستان کے مظالم کو ہر سطح پر اجاگر کریں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں ۔