{AF}
عالمی معاہدوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل کیا جائے :مسعود خان،عبدالرشید ترابی {/AF}
عالمی معاہدوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل کیا جائے :مسعود خان،عبدالرشید ترابی جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ کی قیادت کو رہا کیا جائے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر بارے رپورٹ پر عمل درآمد کیا جائے اور برطانیہ سیکورٹی کونسل کا مستقل ممبرہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے تا کہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے ۔ لندن( پ ر) صدر ریاست سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری عوام ہیں دنیا مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے تناظر میں نہ دیکھے برطانوی اور یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو جس طرح اہمیت دی جارہی ہے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ سے بھارت دنیا میں بے نقاب ہو چکا ،پلوامہ واقعہ کو دنیا محض کوئی حادثہ نہ سمجھے دوسری جنگ عظیم کے ہالو کاسٹ کا واقع تاریخ کا حصہ ہے اس طرح کے واقعات مقبوضہ کشمیر میں ہر روز ہورہے ہیں بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ پر پابندیاں کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں یہ بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے حالات ہندوستان کے کنٹرول میں نہیں ہیں کشمیریوں نے کبھی بھی ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کی کوششوں سے نوجوانوں اور خواتین کی کانفرنس میں بڑی تعداد میں شرکت کرانا قابل تحسین ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیربرطانیہ کے زیر اہتمام برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ کشمیر یوتھ و ویمن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس سے کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے خصوصی خطاب کیا کانفرنس کی میزبانی ممبر آف پارلیمنٹ شیڈومنسٹر افضل خان نے کی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کا عینی شاید ہے برطانوی پارلیمنٹ کی قرار داد کے مطابق 1947ء میں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں میں بھی برطانیہ کا ہاتھ ہے بھارت اور دنیا نے تسلیم کیا تھا کہ کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے 70برس گزرجانے کے باوجود عالمی معاہدوں پر عمل نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے بھارت اس میں رکاوٹ ہے آج پی ایچ ڈی سکالرز کشمیری نوجوان تحریک آزادی سے وابستہ ہیں اپنا کیئر اور مستقبل کو آزادی کے لیے قربان کررہے ہیں بھارت پر بین الاقوامی دباؤ نہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ کشمیرکے حل میں پیش رفت نہیں ہو رہی ،کانفرنس سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،کشمیر ہیومن رائٹس کے چیئرمین ڈاکٹر نذیر گیلانی،ممبران آف پارلیمنٹ عمران حسین یاسمین قریشی،ناز شاہ،جمیز فرہتھدر ،کیٹ ہالرین،ٹریسی برابن،جان سپیلر،لارڈ قربان بیرنس شاہین،مزمل ایوب ٹھاکر،شائستہ اختر،آسمہ خاور خواجہ،آسیہ حسین،سعادیہ میر،مومن ثاقب،سحرش لون،جسپریت سنگھ،عالیہ ایاز،دانیال خان،زبیدہ بیگم اور مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات اور خواتین راہنماؤں نے خطا ب کیا ،کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ بھی پیش کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ عالمی معاہدوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل کیا جائے جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ کی قیادت کو رہا کیا جائے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر بارے رپورٹ پر عمل درآمد کیا جائے اور برطانیہ سیکورٹی کونسل کا مستقل ممبرہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے تا کہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے ۔