عبدالرشید ترابی کی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا سے اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

{AF}abdul rasheed turabi عبدالرشید ترابی کی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا سے اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال{/AF}

عبدالرشید ترابی کی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا سے اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا جائے ،تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ یورپ سمیت دیگر ممالک کے سفراء کو متحرک کرے ،برطانیہ میں نفیس ذکریا کی خدمات قابل تحسین ہیں ،برطانیہ میں بھارت کے پروپیگنڈے کے توڑ کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے لندن( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا سے اہم ملاقات کی اس موقع پر دونوں راہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ،عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور برطانیہ میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے کیسے کام لیا جاسکتا ہے ہائی کمشنر کو تجاویز دیں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا جائے ،تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ یورپ سمیت دیگر ممالک کے سفراء کو متحرک کرے ،برطانیہ میں نفیس ذکریا کی خدمات قابل تحسین ہیں ،برطانیہ میں بھارت کے پروپیگنڈے کے توڑ کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت جمہوریت کے نام پر کلنگ کا ٹیکہ ہے کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے برطانیہ اس مسئلے کا عینی شاید ہے وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،اس موقع پر نفیس ذکر یا نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ وہ سفارتی محاذ پر اپنا کردار ادا کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر