{AF}
جماعت اسلامی کے ذمہ دراان درماندہ قوم کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے ایک ایک گھر اور فرد تک پہنچیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ذمہ دراان درماندہ قوم کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے ایک ایک گھر اور فرد تک پہنچیں،عوامی مسائل کے حل میں کردار ،تھانے اور کچہریوں میں مظلوموں کی آواز بنیں،آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان ہر فرد تک پہنچیں ،آزاد خطہ وسائل سے مالا مال ہے دیانتدار،مخلص اور جرات مند قیادت ہی خطے کے مسائل حل کرسکتی ہے ،روایتی پارٹیاں حقیقی تبدیلی نہیں لاسکتی ،ویژن 2030کی روشنی میں ہر کارکن جماعت اپنے اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد کرے ،رمضان المبارک میں اپنا تعلق قرآن کے ساتھ مضبوط کرے ،ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید مکمل کریں،احادیث مبارکہ،سیر ت النبی ؐ ،سیرت صحابہ اور صلحاء کا مطالعہ کریں اپنے گھروں میں مطالعے کے کلچر کو عام کریں ،والدین اپنے بچوں کی دینی ،اخلاقی تربیت کا خصوصی اہتمام کریں ،مستقبل اسلامی تحریک کا ہے شرط یہ ہے کہ ہم اخلاص کے ساتھ براؤے کار آئیں ،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام 3روزہ کیمپ برائے مدرسین کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کبیر بٹ،تنویر انور خان سمیت دیگر مربعین نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالدمحمود خان نے کہاکہ سید مودودیؒ نے جب یہ اس تحریک کاآغاز کیا تو محض چند افراد تھے اب کروڑوں افراد اس فکر سے وابستہ ہو کر زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان بلا تحصیص اپنی خدمات سر انجام دیں ،اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو حل کروانے میں کردار ادا کریں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دعوت و تربیت کے ذریعے افراد سازی کے عمل میں مصروف ہے بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی کی طرف لانا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی لگا کر امیر جماعت سمیت 400سے زائد قائدین کو جیلوں میں ڈال دیا ہے ،ان کے اثاثہ جات ضبط کر دئیے گے مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی مشکل ترین حالات سے گزررہی ہے اس کے باوجود تعلیم،صحت اور خدمت خلق کا کام سر انجام دے رہی ہے نا مساعد حالات میں انہوں نے آزادی کی تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان ایثا ر کی بنیاد اور اخلاص کے ذریعے معاشرے کے ہر فرد تک دعوت پہنچائیں قرآن وسنت کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگیاں صحابہ کی زندگیوں کی طرح گزارنے کی کوشش کریں انہوں نے کہاکہ معاشرے کے موثر افراد تک جماعت کی دعوت پہنچا کر انہیں اپنی تنظیم کا حصہ بنائیں اپنی وارڈ اور یونین کونسل میں ماڈل تنظیم قائم کریں ۔