{AF}
رمضان المبارک قرآن کے نزول کا مہینہ ہے اس میں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک قرآن کے نزول کا مہینہ ہے اس میں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ،اجتماعی او ر انفرادی عبادات کا اہتمام کریں ،اپنے اندر کے انسان کو سنوارنے کے لیے صحابہ کرام ؓ،صلحاء کی زندگیوں کا مطالعہ کریں ،عرب کے معاشرے میں جہاں ہر طرف تاریکی تھی جب لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تو دنیا اور آخرت کی عظمتوں اور بلندیوں پر پہنچ گے ،ایک ایسی ماڈل ریاست قائم کی جو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رول ماڈل ہے ،رمضان المبارک میں ایک مرتبہ ترجمہ کے ساتھ قرآن کا مطالعہ اور تفاسیر کا مطالعہ کریں اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی مضمر ہے ، ماہ صیام کی آمد آمد ،رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار اﷲ کا کرب حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے ،رمضان کا استقبال کیا جائے اور حقیقی معنوں میں اس کی روح کے مطابق اپنے شب و روز گزاریں ،جس مقصد کے لیے اﷲ پاک نے پیغمبر معبوث فرمائے نبی پاک ؐ کے بعد اب اﷲ کا پیغام اس کی مخلوق تک پہنچانا امت کی ذمہ داری ہے ،کلمہ گو مسلمان کی حیثیت سے ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی ،ہم سب خوش نصیب ہیں ہیں جنہیں اﷲ کے گھر میں آنے کا موقع نصیب ہوا ،قلب و ذہن کو صاف کر کے قرآن اور عبادات کے ذریعے اﷲ کی قربت حاصل کریں ،اپنی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی کے لیے صحابہ کرام کی زندگیوں کا مطالعہ کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد اﷲ والی میں استقبال رمضان کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر معززین علاقہ سردار عبدالشکور،چوہدری عبدالمجید سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ برصغیر جو خوشحال ترین خطہ تھا جہاں لٹریسی ریٹ 82فیصد تھا انگریز نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے نظام تعلیم کو فارسی سے تبدیل کر کے انگریزی میں کر دیا جس سے ہمارا نظام اور اقدار پستی میں چلے گے ،بد قسمتی سے آج بھی یہی نظام تعلیم ہم پر مسلط ہے ،علامہ اقبال،سید مودودی سمیت اکابرین نے مسلمانوں کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی دعوت کسی فرد،شخصیت یا مسلک کی طرف بلانا نہیں بلکہ ہماری دعوت بندوں کو بندوں کی بندگی سے نکال کر اﷲ کی بندگی میں دیناہے،اپنے تمام انفرادی اور اجتماعی مسائل میں قرآن وسنت سے راہنمائی حاصل کریں جب ہم ایسا کریں گے تو امت عروج کی طرف دوبارہ پلٹ کر جائے گی ،قرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے آج دنیا بھر میں مسلمان پستی کا شکار ہیں ،انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی اور اخلاقی تربیت کا خصوصی اہتمام کریں ان کی سرگرمیوں پر توجہ دیں اپنے گھر میں دینی ماحول کو پروان چڑھائیں اور اپنے گھر میں اجتماعی مطالعے کے فروغ کا خصوصی اہتمام کریں ۔