تحریک آزادی کے مختلف محاذوں پرمختلف سرگرم پلیٹ فارم کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiتحریک آزادی کے مختلف محاذوں پرمختلف سرگرم پلیٹ فارم کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

برمنگھم(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے مختلف محاذوں پرمختلف سرگرم پلیٹ فارم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس ، آزاد کشمیر میں کشمیر رابطہ کونسل اور یورپین ممالک میں تحریک کشمیر برطانیہ و یورپ، کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی مشترکہ کوششوں اور مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند راہنماؤں اور عوام کی قربانیوں اور استقامت کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے بھارت کے منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو اجاگر کرنے اور یورپین ایوانوں تک مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کی آواز پہنچانے میں مدد ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری بشیر رٹوی کی جانب سے دیے گے استقبالیہ تقریب وآل پارٹیز الحاق پاکستان کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی قیادت میں میر وعظ عمر فاروق، شبیر شاہ ا، ڈاکٹر فیاض، یاسین ملک، آسیہ اندرابی کی رہنمائی میں نوجوان بھارت کے خلاف برسرپیکار ہیں بھارت نے حریت قیادت کوپابند سلاسل کرکے اور تمام استعماری ہتھکنڈے آزما کر دیکھ لیے ہیں لیکن کشمیری جدو جہد کو جارہی رکھنے کا عزم رکھتے ہیں اور آزاد کشمیر میں مرحوم مجائد اول سردار عبدالقیوم، سردار ابراہیم خان، کے،ایچ، خورشید ، کرنل رشید عباسی، مولانا عبدالباری، امان اﷲ خان اور چوہدری نور حسین جیسی قیادت کی کمی محسوس ہورہی ہے ان کی تحریک آزادی کشمیر کے عظیم خدمات ہیں اور بیس کیمپ میں تمام جماعتیں مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حق خودارایت کے ایجنڈے پر متفق ہیں ۔ کانفرنس کی صدرارت آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سنیئر رہنما مرکزی مجلس عاملہ کے رکن سردار عاشق کاظمی نے کی میزبانی اور نظامت کے فرائض چوہدری محمد بشیر رٹوی نے کہاکہ عبدلرشید ترابی نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کے لیے وقف کر رکھا ہے اور تمام جماعتیں ان کی بے حد احترام کرتی ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا بھارت نے جماعت اسلامی پر فوجی جرنیلوں کے دباؤ میں آکر پابندی لگائی ہے جماعت کے تعلیمی اور فلاحی اداروں سے بھارت خطرہ محسوس کرتا ہے کہ ان ادراوں سے برہان وانی اور عادل ڈار پیدا ہو رہے ہیں۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ عبدالرشید ترابی کی تحریک آزادی کشمیر کے عظیم اور گراں قدرخدمات ہیں بزرگ قیادت کے مشن کو جارہی رکھے ہوئے ، کانفرنس سے معروف سیاسی اور سماجی برٹش پاکستانی وومن ایسوسیایشن کی چیئر پرسن آسیہ حسین ، نائید خان، معروف سیاسی اور سماجی رہنما سابق کونسلر نجمہ حفیظ، زبیدہ خان، نائید خان اور رانی عارف کے علاوہ، سردار افتاب خان ایڈوکیٹ، چوہدری خادم حسین، شہزاد اقبال مغل، چوہدری محمد شکیل، نائب حسین مغل، خواجہ انعام الحق،آفتاب چغتائی، چوہدری محمد آفتاب، چوہدری شاہنواز، چوہدری منظور حسین، چوہدری واجد برکی، چوہدری ظفر اقبال ایڈوکیٹ، چوہدری بشیر آرائی، غضنفرمحمود اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں گھروں اور جیلوں میں بند حریت قائدین کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا بیمار رہنماؤں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر