روزہ محض رسم نہیں بلکہ اﷲ کے لیے اور اﷲ ہی اس کا اجر دیتا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidروزہ محض رسم نہیں بلکہ اﷲ کے لیے اور اﷲ ہی اس کا اجر دیتا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ روزہ محض رسم نہیں بلکہ اﷲ کے لیے اور اﷲ ہی اس کا اجر دیتا ہے ،رمضان المبارک تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے یہ نزول قرآن کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں قرآن کے ساتھ خصوصی تعلق قائم کریں ،قرآن کو سمجھ کر پڑھیں اس پر عمل کریں اس کا ابلاغ کریں اور اس کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں ،معاشرے کے آزمائے ہوئے چلن کو بدلیں جس طرح صحابہ کرام ؓ نے اﷲ کے ساتھ جو عہد باندھا تھا اس کے لیے اپنی زندگیاں تج دیں اسی طرح ہمیں بھی اﷲ کے ساتھ جو عہد باندھا ہے اس کو پورا کرنے کے لیے اپنی زندگیاں لگائیں ،ہماری دنیا اور اخروی کامیابی کا واحد راستہ قرآن وسنت کی پیروی میں مضمر ہے ،عبادات میں اخلاص پیدا کریں حلاوت والی نماز پڑھیں حوض کوثر پر نبی ؐ کے ہاتھ سے جام پینے کی آرزو کے ساتھ عبادت کریں ،جماعت اسلامی اس خطے کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت ہے جو اﷲ کے بندوں کو اﷲ کی طرف دعوت دے رہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیر اہتمام اراکین جنرل کونسل او ر امیدوران جنرل کونسل کی تربیت گاہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور،کبیر بٹ ،عارف گل،فیضان اعجاز سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہمارے ہاں درست تصور دین نہ ہونے کے باعث اس ماہ مقدس میں بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ اس ماہ مقد س میں مناسب منافع حاصل کیا جائے تا کہ غریب لوگوں کو ریلیف ملے ،اﷲ ایسے لوگوں کو بہت پسند کرتا ہے جو دوسروں کو معاف کرتے ہیں اور ان کو ریلیف دیتے ہیں ،جہاد فی سبیل اﷲ اور خدمت خلق اﷲ کی رضا کے ذریعے انہوں نے کہاکہ اس ماہ مقدس میں اسلامی تاریخ کی بڑی بڑی فتوحات ہوئی ہیں مسلمانوں کو کامیابیاں ملی ہیں اس لیے اس ماہ مقدس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اﷲ کو راضی کریں ،یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے اس ماہ کے اندر نیکیوں کے اجر میں کئی گناہ اضافہ کر دیا جاتا ہے اس لیے اپنے صدقات ،خیرات میں اضافہ کریں تا کہ اﷲ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر کئی گنابڑھا کر دے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے اس ماہ مقدس میں ایسی برکتیں رکھی ہیں کہ انسان کی کئی بیماریوں کا علاج اس ماہ میں ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ جو کچھ آپ نے یہاں سیکھا ہے یہ اﷲ کی مہربانی سے ہوا ہے اﷲ کے اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں مخلوق خدا کو اﷲ کے در سے آشنا کریں انسانیت کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اس کو مالک کے در سے آشنا کیا جائے جو اﷲ کے در سے آشنا ہو گیا وہ دنیا اور آخر ت دونوں میں سرخروہو گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر