جماعت اسلامی کے کارکن قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی کے کارکن قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ، ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

دھیرکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نیکیوں کا موسم بہار رمضان المبارک سایہ فگن ہو رہا ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ،قرآ ن کا یہ پیغام ایک ایک فرد تک پہنچائیں،قرآن کو ایک بار ضرور اس ماہ مقدس میں ترجمہ کے ساتھ مطالعہ کریں ،اس ماہ مقدس میں کشمیر اور فلسطین پر حملوں اور مظالم میں اضافہ عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن ویژن 2030کے مطابق اپنی جان مال اور وقت اﷲ کے راستے میں لگائیں گے تو آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی آئے گی ،یہ ایثار اور قربانی کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں نیکیوں کا اجر کئی گنابڑھ جاتا ہے ،غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کا واحد حل اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام کا قیام ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اراکین جنرل کونسل کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اس خطے میں اﷲ کی بڑی نعمت ہے جو درست تصور دین کو لے کر اٹھی ہے اﷲ کے بندوں کو اﷲ کے در سے آشنا کررہی ہے دجالیت اور فتنوں کے عروج کے اس دور میں اسلامی تحریک سے وابستہ ہونا اﷲ کی رضا کے لیے کمر بستہ ہونا اﷲ کی خصوصی توفیق سے ہی ممکن ہے ،آپ اسلامی تحریک کے گل ہائے سرسبد ہیں اﷲ تعالیٰ نے آپ اپنی دعوت کے لیے منتخب کیا ہے آپ گلشن کے وہ منتخب پھول ہیں جو اﷲ کے پیغام کو اﷲ کے بندوں تک پہنچانے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں اﷲ تعالیٰ نے اس ذمہ داری کے لیے انبیاؑ کو مبعوث فرمایا ،نبی ؐ آخری نبی ؐ ہیں اب یہ کام امت کے ذمہ ہے ،انہوں نے کہاکہ عرب کے تاریک ترین گوشے میں نبی ؐ نے اس دعوت کا آغاز کیا تو مختصرترین وقت میں وہ تاریک ترین گوشہ روشن ترین گوشے میں تبدیل ہو گیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر