بزرگوں نے آزادی کی تحریک میں نسل کونئی زندگی بخشی ہمارے آباؤاجداد نے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا ، رفعت عزیز

{AF}Fazal Tabassamبزرگوں نے آزادی کی تحریک میں نسل کونئی زندگی بخشی ہمارے آباؤاجداد نے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا ، رفعت عزیز{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ بزرگوں نے آزادی کی تحریک میں نسل کونئی زندگی بخشی ہمارے آباؤاجداد نے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا ،یہ خطہ جہاد کے ذریعے اس لیے حاصل کیا گیا کہ یہاں لوگ اپنی زندگیاں اسلام کے مطابق گزار سکیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے بزم تعمیر پاکستان کے زیر اہتمام والدین ہماری جنت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم،محمود الحسن چودھری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفعت عزیز نے کہا کہ بزم تعمیر نے والدین ہماری جنت کے نام سے جس پروگرام کی شروعات کی ہیں وہ احسن اقدام ہے ہمیں اپنے والدین کے ایثال ثواب کے لیے اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد کرنا چاہیے اس سے دہرے فوائد حاصل ہوتے ہیں ایک تو مرحومین کے ثواب کا ذریعہ اور دوسرا جن کے والدین حیات ہیں ان کے لیے خدمت کا موقع ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ بزم تعمیر پاکستان کا شکریہ کہ انہوں نے ہمارے والدین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا یہ شاندار روایت قائم کی ،انہوں نے کہاکہ ہم نے خدمت،جرات اور منیجمنٹ اپنے والدین سے سیکھی ہے آج اسی کی بدولت ہم معاشرے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،ہمارے بزرگ تجربہ کار اور معاملہ فہم انسان تھے انہوں نے تحریک جہاد میں بھرپور حصہ لے کر ہمارے لیے آزاد ریاست کی بنیاد رکھی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر