{AF}
بھارت تحریک آزادی کشمیر کے خلاف تمام حربے اور ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر نے کے باوجود حریت قیادت اور آزادی پسند عوام کے اندر جذبہ جہاد ختم کرنے میں ناکام،عبدالرشید ترابی {/AF}
لوٹن (پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کے خلاف تمام حربے اور ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر نے کے باوجود حریت قیادت اور آزادی پسند عوام کے اندر جذبہ جہاد ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا آٹھ لاکھ فوج بے بس ہے سید علی گیلانی جیسی بزرگ قیادت میں پوری قوم بھارت کے خلاف برسرپیکار ہے نئی نسل موت سے بے خوف ہو کر ہندوستان کے مظالم کو سوشل میڈیا کے ذریعے بے نقاب کررہی ہے بین القوامی محاذ پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھارت کو بے نقاب کیاشکست بھارت کا مقدر بن چکا ہے پلوامہ میں جو کچھ ہوا ہے اس سے بھارت اور عالمی امن کے علمبرداروں کو سبق حاصل کرنا ہوگا اس سازگار ماحول سے حکومت پاکستان کو بھی فائدہ آٹھانا چاہئے سفارتی محاذ پر کوششوں کو تیز کیا جائے اور جس سفارتی حمائت کا باربار اعلان کیا جاتا ہے وہ نظر بھی آنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر گلوبل کمپین کے چیئرمین ظفر قریشی کی جانب سے دیے گے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرمقبوضہ کشمیر کے جلاوطن رہنما نذیر قریشی نے کہا کہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی کشمیر رپورٹ میں بے نقاب ہو چکے ہیں اس رپورٹ پر عمل درآمد کرنے ضرورت ہے دنیا بھارت کو مجبور کرئے کہ وہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل سے وابستہ ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمدغالب نے کہا کہ سفارتی محاذ پر کشمیری اور پاکستانی کمیوٹی نے اپنی مدد آپ مسلہ کشمیر اوجاگر کیا بھارت کے سفارت خانے فل ٹائم کام کر رہے ہیں اس کے باوجود بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں نئی نسل بھارت کے خلاف میدان آچکی ہے برطانیہ اور یورپ میں بھی نوجوانوں کو تحریک آزادی سے وابستہ کرنے لیے کوششیں جارہی ہیں 24 اپریل کو برطانوی پارلیمنٹ میں یوتھ اور خواتین کی کانفرنس میں برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں مین زیر تعلیم طلبا کی قیادت اور خواتین خطاب کریں گی ۔ اس موقع پر پر جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ پر پابندی کو ختم کرنے سید علی گیلانی، یاسین ملک ،شبیر شاہ ، ڈاکٹر عبد الحمید فیاض ،آسیہ اندرابی،ڈاکٹر قاسم فکتو کی رہائی کا مطالبہ کیا اورصحت یابی کے لیے دعا کی گی تقریب سے کونسلر ریاض بٹ، محمد اسلم ، راجہ وحید اکبر، محمد ریاض ولی، چوہدری زاہد اقبال، فر خ مراداد قریشی، مولانا رشید نعمانی،ذیشان شاہ، راجہ محمد یاسین اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔