{AF}
نریندر مودی انتخابات جیت گئے تو ہندوستان ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا ، عبدالرشید ترابی {/AF}
برمنگھم(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی انتخابات جیت گئے تو ہندوستان ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا ،نریندر مودی کو بابری مسجد کی شہادت اور گجرات واقعات کے بعد لیڈر بنایا گیا وہ ہندوستانی معاشرے کو انتہا پسندی کی طرف دھکیل رہے ہیں جو آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے ،ہندوستان میں مسلمانوں کے علاوہ کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے ،نریندر مودی کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرنا ضروری ہے ، تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ نے مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کو یورپین ایوانوں تک پہنچانے میں بڑا اہم اور کلیدی کردار ادا کیا بھارتی لابنگ من گھڑت پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا حکومتوں کے کام کو تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کی قیادت نے کر کے دکھایا تحریک کے بانی صدر سید منور مشہدی کی دن رات کی کوششوں اور مقبوضہ کشمیر کے نامور حریت پسند رہنما مرحوم ڈاکٹر ٹھاکر کی سرپرستی میں سیاسی اور سفارتی محاذ پر دنیا کی توجہ مبذول کرائی منور مشہدی کے بعد محمد غالب اور اب نوجوان قیادت راجہ فہیم کیانی نے نئے انداز میں مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرم ہیں اور ان کے ساتھ باصلاحیت نوجوانوں کی ٹیم شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں تحریک کشمیر برطانیہ مڈلینڈزون کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے جو حالات پیدا کئے نریندر مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے کہ بھارت امن کا دشمن ہے بھارت آئین میں تبدیلیاں کر کے 370 اور 35a کے خاتمے کے لیے جو سازشیں کر رہا ہے اس کے خلاف بھارت نواز پارٹیاں اور لیڈر بھی میدان آگی ہیں حریت کانفرنس کے موقف کو تقویت ملی ہے بھارت نے جماعت اسلامی کی قیادت پر پابندی لگائی ان کے تعلیمی اور فلاحی اداروں کو بند کرنے کے خلاف بھی آواز بھارت نواز پ لیڈروں نے بلند کی ہے اس طرح بھارت نے جو بھی اقدامات کیے ہیں بُری طرح بے نقاب ہوا ہے ۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ بیرون ملک بھارت کے سفارت خانے فل ٹائم کام کر رہے ہیں ان کے مقابلے میں تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کی قیادت اور کارکنوں کی ذمداریاں بڑھ گی ہیں بھارت کو ہر محاذ پر ذلیل و خوار کیا جائے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ ملک بھر میں تنظیم سازی پر توجہ دینی چاہئے نوجوانوں کو تحریک کے ساتھ وابستہ کیا تاکہ آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق مسلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔ کنونشن سے تحریک کشمیر یورپ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری فرید الدین لویدھی ،مڈلینڈ زون کے صدر راجہ قمر عباس ۔ برمنگھم کے صدر شاہنواز حیدر ایڈوکیٹ۔ محمد اعظم اور دیگر رہنماؤں بھی خطاب کیا مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی ، لبریشن فرنٹ پر پابندی ڈاکٹر فیاض اور یاسین ملک کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گی جیلوں اور گھروں میں بند قائدین، سید علی گیلانی اور شبیرشاہ کی رہائی کا مطابلہ کیا گیا۔