{AF}
حکومت اکلاس ملازمین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے ، شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت اکلاس ملازمین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے اکلاس ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ان ملازمین کا کیا قصور ہے کہ ان کے واجبات حکومت نے روک رکھے ہیں ،محکمہ اکلاس کے پاس اربوں روپے کے اثاثے ہیں حکومت ان کو اپنی تحویل میں لے کر فروخت کرے تاکہ اکلاس ملازمین کے واجبات ادا کیے جا سکیں ،حکومت عوام اور ملازمین کے لیے خیر خواہی کے بجائے سنگ دلی کا مظاہر ہ کررہی ہے جو سمجھ سے بالا ترہے ،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان خود اس مسئلے کا حل نکالیں ملازمین جو واجبات کے لیے چیخیں مار رہے ہیں ان کے چولہے بند ہو گے ہیں ان کی فریاد کو ن سنے گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اکلاس ملازمین کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ یہ ریاست کے لیے چیلنج ہے کہ اس نے ایک محکمے کو ختم کیا جو ریاست پر بوجھ نہیں تھا بلکہ معاون و مددگار تھا ٹھیک ہے کہ حکومت نے محکمے کو ختم کر دیا لیکن ملازمین کو اس قدر ستانا کسی طور بھی درست نہیں ہے ان ملازمین کو بیوروکریسی کے رحم وکرم پر چھوڑا ظلم و ناانصافی ہے حکومت باالخصوص راجہ فاروق حیدر خا ن اس کا سخت نوٹس لیں اور ملازمین کے واجبات فوری ادا کرنے کا اہتمام کریں رمضان اور عید کی خوشیوں میں ان ملازمین کے بچوں کو بھی شامل کیا جائے ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اکلاس ملازمین احتجاج ہڑتالیں کر کے تھک چکے ہیں ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی مایوس ہو کر اگر وہ کسی انتہائی اقدام کا ارتکاب کرتے ہیں تو اس کی برائے راست ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔