{AF}
آزادکشمیر میں نوزائیدہ بچوں کے لیے جدید نرسریاں اور نیونیٹل کیئر یونٹس قائم کیے جائیں:رفعت عزیز {/AF}
آزادکشمیر میں نوزائیدہ بچوں کے لیے جدید نرسریاں اور نیونیٹل کیئر یونٹس قائم کیے جائیں:رفعت عزیز مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون سازاسمبلی رفعت عزیز نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں معزز ایوان کی توجہ ایک اہم اور نازک مسئلے کی جانب مبذول کروائی ہے کہ آزادکشمیر کے کسی بھی ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی قبل از وقت خطرناک حد تک کم وزن کے ساتھ پیدائش کی صورت میں ایسی نرسری کی سہولت میسر نہیں ہے جہاں جدید مشینری اس شعبے میں خصوصی مہارت رکھنے والے ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر سٹاف موجود ہو جس کی وجہ سے بیشتر بچے انتہائی تکلیف دے صورت حال میں مبتلا ہوجاتے ہیں زندگی اورموت بے شک اﷲ کے ہاتھ میں ہے مگر ان معصوم روحوں کے لیے جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ،اکثر بچے مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہ تو موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں یا ساری زندگی معذوری میں گزارتے ہیں جو والدین اور معاشرے کے لیے بھی مشکلات کا باعث ہوتے ہیں تا کہ زندگی کے جتنے سانس مقدر میں ہیں آسانی سے گزر سکیں اور ان کی صحت یابی کے امکانات میں اضافہ ہوسکے ،Neonatal care unitsپاکستان کے تمام بڑے ہسپتالوں میں موجود ہیں مگر آزادکشمیر میں موجود نہیں ایسے بچوں کو پاکستان لے جانے میں بیشتربچے راستے میں جان ہارجاتے ہیں اس لیے میری تمام ارکین اسمبلی سے گزارش ہے کہ متفقہ طور پر اس مطالبے کی حمایت کریں کہ آزادکشمیر میں DHQ,sکی سطح پر ہسپتال کی نرسری میں جدید انکیوبیٹرز سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں ڈویژن کی سطح پر ایک مکمل Neonatal care unitsجدید مشینری ماہر ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر سٹاف جدید سہولیات کے ساتھ قائم کیا جائے یہ نومولود بچوں کی جانوں کی صحت اور سلامتی کا سوال ہے اس طرح کی نرسریوں اور این سی یوایس کا قیام نوزائیدہ اور شیر خوار بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کا باعث بھی ہو گا اس لیے بذریعہ توجہ دلاؤ نوٹس میں درخواست ہے کہ آنے والے بجٹ میں اس کے لیے خاطر خواہ رقم مختص کر کے ان یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے ۔