جماعت اسلامی اس خطے کا سب سے بڑا اثاثہ ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid جماعت اسلامی اس خطے کا سب سے بڑا اثاثہ ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

سہنسہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اس خطے کا سب سے بڑا اثاثہ ہے ،نریندر مودی سمیت باطل قوتیں جماعت اسلامی کو اپنے لیے سب سے بڑا چیلنج سمجھ رہی ہیں اسی لیے مقبوضہ کشمیر کے اندر جماعت اسلامی پر پابندی لگائی گئی ،جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کی علمبردار ہے جماعت اسلامی کو مٹانے والے خود مٹ گے ،نریندر مودی کی 8لاکھ قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے جیلوں اور ٹارچر سیلوں میں قید حریت قائدین سمیت ہزاروں کشمیریوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ،رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس ماہ مبارک میں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں فرض اور نفلی عبادات کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کریں یہ رحمتوں ،برکتوں اور نزول قرآن کا مہینہ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی راولاکوٹ شہر کے زیر اہتمام استقبال رمضان تقریب اور دریں ا ثناء سہنسہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان،سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری،امیر ضلع کوٹلی زاہد الحسن چوہدری سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو نکالا ہی اس لیے ہے کہ وہ خیر اور بھلائی کی دعوت دیتی ہے نبی آخر الزمان ؐ کی بعثت کے بعد اب کوئی نبی نہیں آئے گا اﷲ کے دین کی دعوت کا یہ کام امت مسلمہ نے کرنا ہے ،جب تک امت مسلمہ قرآن کے ساتھ مضبوط تعلق استوار کیے ہوئے تھی وہ دنیا میں حکمرانی کررہی تھی جب یہ تعلق کمزور ہوا تو یہ پستیوں میں جا گری ،امت کے عروج کا واحد راستہ قرآن کے ساتھ تعلق کو ایک بار پھر مضبوط کرنا ہے ،رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے اس لیے خصوصیت کے ساتھ اس ماہ مقدس میں قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کر کے روحانی غذا کا اہتمام کیا جائے تا کہ بقیہ گیارہ ماہ اسی ترتیب سے گزارے جائیں جس طرح رمضان المبارک میں گزرے ہیں ،انہوں نے کہاکہ قرآن حدیث اور سیر ت صحابہ اور صلحاء کا مطالعہ ایمان کی مضبوطی کا ذریعہ بنتا ہے انہوں نے کہاکہ انسان دنیا کمانے کے لیے کیا کچھ نہیں کرتا لیکن اس کو ملتا وہی ہے جو اﷲ نے لکھ رکھا ہے جب کوئی فرد انفرادی یا اجتماعی حیثیت میں اﷲ کے ساتھ جڑ جاتا ہے اور اپنی دنیا اﷲ کے لیے تج دیتا ہے تو پھر اﷲ اس کی دنیا اور آخرت سنوار دیتا ہے جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے پیغام کو لے کر اﷲ کی مخلوق تک پہنچیں آزاد خطے کی بستیاں اور اس کے مکین آپ کی دعوت کے منتظر ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر