وفاقی حکومت آزادکشمیر کے دریاؤں کی روانی پر پن بجلی کے منصوبے لگائیں ،شیخ عقیل الرحمان

{AF}sheikh aqeel ur rehmanوفاقی حکومت آزادکشمیر کے دریاؤں کی روانی پر پن بجلی کے منصوبے لگائیں ،شیخ عقیل الرحمان{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کے دریاؤں کی روانی پر پن بجلی کے منصوبے لگائیں ،دریاؤں کا رخ موڑکر اورسرنگیں بنا کر منصوبوں سے بحران پیدا ہورہا ہے ،نوسیری پراجیکٹ کے حوالے سے طے شدہ معاہدوں پر عمل در آمد کیا جائے ،جھیلیں ،شجرکاری،واٹر سپلائی اور سیوریج جیسے منصوبوں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا حکومت پاکستان پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ریزوائر بنائے ،آزاد خطے کے عوام پاکستان کو روشن کرنے کے لیے 2بار اپنے آباؤاجداد کی قبریں تک ڈبو چکے ہیں آزاد خطے کے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ سے بھی مستثنیٰ قرار دیاجائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان آزادکشمیر کے جن اضلاع سے بجلی پیدا کررہی ہے ان اضلاع میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تا کہ لوگ مطمین ہوں اور منصوبوں کے خلاف آوازیں بلند نہ ہوں ،پاکستان میں بیوروکریسی حالات سے نابلد ہوتی اس لیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کو بیوروکریسی کے رحم وکرم پر چھوڑنے کے بجائے خود کام کرے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرے انہوں نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے طالب علم ،ہسپتال اور تاجر پیشہ افراد بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اس لیے کاروبار زندگی کو رواں رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تا کہ طالب علم اپنے تعلیم کو جاری،ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشنز سمیت دیگر کام وقت پر ہو سکیں اور تاجر پیشہ افراد بھی محنت مزدوری کرسکیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر