{AF}
قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
سہنسہ،پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ،نبی مہربان ؐ نے انسانوں کو قرآن کے ساتھ جوڑا اور ایسی ٹیم تیار کی جو رہتی دنیا تک مینارہ نور رہے گی ،جماعت اسلامی کے کارکن خود بھی اسلامی تعلیمات پر عمل کریں اور لوگوں کو بھی اس کی دعوت دیں ،قرآن وسنت پر عمل پیرا ہوئے بغیر نہ دنیا میں کامیابی مل سکتی اور نہ ہی آخرت میں سرخروئی نصیب ہوسکتی ہے ،قرآن نے انسان اور سماج دونوں کو تبدیل کیا اﷲ نے اپنی مخلوق کے لیے جو نظام وحی کی صورت میں بھیجا ہے وہ نافذ ہو گا تو انسانوں کو انصاف ملے گا جماعت اسلامی قرآن کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سہنسہ اور پلندری میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی نائب امراء جماعت اسلامی ارشدندیم ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے ،ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ دجالیت کے عروج کے دورمیں جماعت اسلامی اﷲ کی بڑی نعمت ہے جو انسانوں کو اسلامی تہذیب سے وابستہ کررہی ہے مادہ پرستی کی اس چکاچوند میں انسانوں کو اﷲ کی طرف بلانا اس کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا سعادت والا کام ہے یہ وہ کام ہے جس کے لیے اﷲ تعالیٰ نے انبیاؑ مبعوث کیے نبی ؐ آخری نبی ہیں ان کے بعد یہ کام امت نے کرنا ہے امت مسلمہ کودر اصل انبیاؑ کا کام کرنا تھا اﷲ تعالیٰ نے یہ امت نکالی ہی اسی لیے تھی کہ وہ خیر کا حکم دے گی اور برائیوں سے روکے گی ایسا نظام اور معاشرہ قائم کرے گی جہاں نیکی کرنا آسان اور برائی کرنا مشکل ہو جب سے امت نے یہ کام چھوڑا قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو کمزور کیا یہ مشکلات میں گر گئے پستیوں میں پڑی اس امت کو ایک بار پھر اپنے اصل کی طرف لوٹنا ہو گا قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہو گا سیرت اور صلحاء امت کی زندگیوں کا مطالعہ کرنا ہو گااور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگیوں کو بسر کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے جو درست تصور دین کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے اﷲ کے دین کے قیام کے لیے مصروف جہد ہے یہ نبی ؐ کی سب سے بڑی سنت ہے اﷲ کے اس پیغام کو اﷲ کے بندوں تک پہنچانا ہے لوگوں کو اﷲ کے در سے آشنا کرنا ہے جماعت اسلامی ویژن 2030لے کر میدان میں اتری ہے اس میں رنگ بھرنا اس کو کامیاب کرنا اسے آگے بڑھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جماعت اسلامی کے کارکن عوامی مسائل اجاگر کرنے لوگوں کے دکھ در د میں شرکت کو یقینی بنائیں ،انہوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ہدف ہے ۔