حکومت پاکستان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے مہنگائی کا بم گرا کر عوام کو مزید مشکلات کا شکار کردیا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت پاکستان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے مہنگائی کا بم گرا کر عوام کو مزید مشکلات کا شکار کردیا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے مہنگائی کا بم گرا کر عوام کو مزید مشکلات کا شکار کردیا ہے ،پاکستان میں مہنگائی کے اثرات آزادکشمیر پر بھی پڑتے ہیں اس لیے مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان کو کم کیا جائے تا کہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں،بھارتی جارحیت اور سیز فائر لائن پر آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے عوام پہلے ہی پریشان تھے اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے ان کے مصائب میں اضافہ ہو گیا ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن ویژن 2030کے مطابق اﷲ کے اس پیغام کو عوام تک پہنچائیں ،عوامی مسائل کے ترجمان بنیں دعوت اور خدمت کے کلچر کو عام کریں ،جماعت اسلامی سسکتی انسانیت کو اﷲ کے گھر اور در سے آشنا کرنے نکلی ہے یہی مشن انبیاؑ کا تھا جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کی علمبردار ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے ماہانہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امراء نورالباری،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کیے گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا جائے قرآن کا مطالعہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے سیرت صحابہ اور سیرت صلحاء کے مطالعے کے بغیر انسان کی شخصیت پروان نہیں چڑ سکتی ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ نریندر مودی دل سے یہ خیال نکال دے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام کر کے ان کو جیلوں میں بند کر کے ان کے املاک ضبط کر کے ان کے دلوں سے جذبہ حریت اور جذبہ آزادی نکال دے گا یہ اس کی خام خیالی ہے ،کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اور قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے جو قوم آزادی کے لیے 5لاکھ جانیں قربان کر دے اس کو کوئی سامراجی طاقت غلام نہیں رکھ سکتی ،کشمیریوں نے آزاد ہونا ہے اور ہمیں آزادی کا اسی طرح یقین ہے جس طرح صبح طلوع ہونے کا یقین ہے ،ہندوستان کی جارحیت اور مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہا ہے او آئی سی کے رکن ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس موقع پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے کشمیریوں کی نسل کشی رکوائیں ہندوستان کے ساتھ سیاسی معاشی اور اخلاقی بائیکاٹ کریں تا کہ ہندوستان پر دباؤ بڑھے اور وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر