{AF}
تارکین وطن کشمیر اور اسلام کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن کشمیر اور اسلام کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں،کشمیر اور افغانستان کے لوگ ہجرت کرتے ہیں اس سے ان کی صلاحیتوں ویژن میں اضافہ ہوتا ہے ،آزاد خطہ تمام تر وسائل سے مالامال ہے درست حکمت عملی تسلسل کے ساتھ جاری رہتی تو یہ خطہ ترقی میں یورپ کو بھی مات دے سکتا ہے ،کشمیریوں نے 3ماہ میں ڈوگروں کو مار بھگایا آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو آزاد کروایا ،جماعت اسلامی نے کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے وژن 2030دیا ہے اس کے مطابق ہر سطح پر کام جاری ہے ،جو فرد اﷲ کے لیے اپنی دنیا تج دیتا ہے اس کی دنیا اﷲ بناتا ہے ،اﷲ کے ساتھ جتنا تعلق مضبوط ہو گا اتنا ہی اﷲ نصرت فرمائیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے بیرون ملک سے آئے ہوئے احباب اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کبیر بٹ،عبدالرشید سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم نے ویژن 2030پیش کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ نبی پاک ؐ نے عرب کے تاریک ترین گوشے میں اﷲ کے اس پیغام کو پہنچایا تو یہی تاریک ترین گوشہ روشن ترین گوشے میں تبدیل ہو گیا 23سال کی مختصر عرصے میں رہتی دنیا تک ایک ماڈل ریاست اور نظام قائم کر کے دیکھا دیا عرب کے بدوں اس دعوت سے منسلک ہوئے تو وہ دنیا کے حکمران بن گئے ،اسلامی تحریکیں مختلف انداز میں مختلف ممالک میں کام کررہی ہیں ،تحریک تو کامیاب ہورہی ہے البتہ تنظیم کمزور ہے ان شاء اﷲ تنظیم کو مضبوط اور فعال کر کے اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے نظام کو قائم کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ ہم حقیقی طور پر اﷲ والے بن جائیں اﷲ کی دعوت پہنچانے والے بن جائیں تو اﷲ کی نصرت ہمارے ہمارے ساتھ نہیں آئے گی تو اور کس کے ساتھ آئے گی شرط یہ ہے کہ ہم اپن جان مال وقت اﷲ کے راستے میں لگائیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے کلہاڑیوں اور ٹوپی دار بندوقوں سے یہ خطہ آزاد کروایا تھا بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری ہے کشمیر نے آزاد ہونا ہے جس قوم کے پی ایچ ڈی نوجوان شہادتیں پیش کریں اور ایک دن میں 14نوجوان شہید کر دئیے جائیں اس قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا ۔