نریندر مودی بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر آگ سلگانے سے باز رہیں : شیخ عقیل الرحمان

{AF}sheikh aqeel ur rehmanنریندر مودی بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر آگ سلگانے سے باز رہیں : شیخ عقیل الرحمان{/AF}

نریندر مودی بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر آگ سلگانے سے باز رہیں : شیخ عقیل الرحمان،ارشد بخاری بھارت حالات کو ایٹمی جنگ کی طر ف دھکیل رہا ہے جنوبی ایشیا میں 4ایٹمی طاقتیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں جنگ ہوئی تو پوری دنیا کا امن متاثر ہو گا ،ہندوستان کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق فراہم کرے اقوا م متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق فراہم کرے ،اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کو بھارتی فوج کے خلاف لڑنے کا حق حاصل ہے حکومت پاکستان بھارتی دباؤ میں آکر پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کرے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد ارشد بخاری نے مشترکہ طور پر کہا کہ نریندر مودی بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر آگ سلگانے سے باز رہیں ،بھارت حالات کو ایٹمی جنگ کی طر ف دھکیل رہا ہے جنوبی ایشیا میں 4ایٹمی طاقتیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں جنگ ہوئی تو پوری دنیا کا امن متاثر ہو گا ،ہندوستان کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق فراہم کرے اقوا م متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق فراہم کرے ،اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کو بھارتی فوج کے خلاف لڑنے کا حق حاصل ہے حکومت پاکستان بھارتی دباؤ میں آکر پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع مظفرآباد کے اراکین جنرل کونسل کے اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،اجلاس میں ضلع مظفرآباد میں سابقہ کام کا جائز اور آئندہ کے اہداف طے کئے گے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہاکہ 22کروڑ پاکستانی ایٹم بم بن کر بھارت پر گریں گے اوربھارت کا نقشہ ہمیشہ کے لیے دنیا سے مٹ جائے گا ۔اہل کشمیر بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں شکست کو چھپانے کے لیے سیز فائر لائن اور پاکستان پر جارحیت کا ارتکاب کررہا ہے اور دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج بدترین ریاست دہشت گردی کا ارتکاب کررہی ہیں انسانی حقوق کی پامالیاں کی جارہی ہیں جیلوں کے اندر کشمیریوں کو ٹارچر کیا جارہا ہے املاک اور گھروں کو نذرآتش کیا جارہا ہے عالمی برادری کو ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سلامتی کونسل میں جائے بھارت کے جنگی جرائم کے خلاف قرارداد پیش کرے بھارت کے جنگی جرائم کی فہرست اتنی طویل ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے تا کہ دنیا کا امن قائم رہ سکے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر