{AF}
یکساں نظام تعلیم سے قوم عروج کی بلندیوں پر پہنچ سکتی ہے اور اس سے تفریق ختم ہو سکتی ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ (پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم سے قوم عروج کی بلندیوں پر پہنچ سکتی ہے اور اس سے تفریق ختم ہو سکتی ہے،تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی دینی و اخلاقی تربیت کا اہتمام والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے ،اساتذہ طلبہ کے سیرت و کردار اور تعمیر افکار کے لیے رول ماڈل بنیں ،اسلامی تہذیب کو پروان چڑھائیں،نوجوان ہمارا روشن مستقبل کل ان ہی نوجوانوں نے ملک و قوم کی قیادت کرنی ہے ،آزاد خطے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے حکومت نوجوانوں کوباعزت روزگار کے یکساں مواقعے فراہم کرے تا کہ تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکار نہ ہوں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب کالج راولاکوٹ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر 100 سے زائد طلباوطالبات اور اساتذہ میں گولڈ میڈلز، شیلڈز، لیپ ٹاپ اور نقد انعامات تقسیم کیے تقریب کی صدارت ڈائریکٹر پنجاب کالج راولاکوٹ سفیان اکبر نے کی جبکہ ریجنل ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی پروفیسر محمد اکرم چوہدری مہمانِ اعزاز تھے۔ مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباوطالبات، اساتذہ اور دیگر افراد کو خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے پنجاب گروپ آف کالجز کی طرف سے ہونہار طالبعلم سرمد شمریز کو 50 ہزار روپے کے چیک اور علشباء لیاقت کو لیپ ٹاپ سے نوازا۔ ریجنل ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی پروفیسر محمد اکرم چوہدری نے شاندار کارکردگی پر پنجاب کالج راولاکوٹ کے بہترین اساتذہ میں خصوصی ایوارڈز تقسیم کئے۔ پرنسپل پنجاب کالج بہارہ کوہ اسلام آباد پروفیسر یوسف ابراہیم نے میڈیکل اور انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے STEP راولاکوٹ کیمپس کے 30 سے زائد طلباوطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ مختلف مہمانانِ گرامی نے سپورٹس گالا 2019 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباوطالبات میں ٹرافیاں اور گولڈ میڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے پنجاب کالج راولاکوٹ کے ڈائریکٹر سفیان اکبر اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلباوطالبات ڈگری کے حصول کے ساتھ ساتھ ایک اچھا انسان بننے کی کوشش کریں۔ والدین اور اساتذہ طلباوطالبات کی تربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ انسان ڈگری سے نہیں بلکہ اپنے کردار سے پہچانا جاتا ہے۔ انھوں نے پنجاب کالج راولاکوٹ کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ ڈائریکٹر سفیان اکبر نے کہا کہ پنجاب کالج راولاکوٹ کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ سرمد شمریز نے اپنے خطاب میں پنجاب کالج راولاکوٹ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عرفان حمید نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پرچیئرمین ضیاء صدیق فاؤنڈیشن سردار محمد صدیق خان, امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور، صدر غازء ملت پریس کلب ملک اعجاز قمر، چیف ایڈیٹر روزنامہ دھرتی عابد صدیق، پرنسپل پنجاب کالج راولاکوٹ ڈاکٹر مشکاط صادق، سردار نیاز تبسم، مقصود صابر،پروفیسر وزیرہ حیات، سردار امتیاز اکبر ایڈووکیٹ، ثاقب نعیم، پرنسپل نگہت اشرف, سردار عبدالحمید، سردار نعیم خان، سردار محبوب خان، سردار ماجد نعیم، سجاد افضل، سردار نثار خان، میڈم کوثر پروین، میڈم روزینہ سمیت پونچھ ڈویڑن سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور والدین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔