جماعت اسلامی نے برصغیر میں سیر ت و کردار کے ایسے مینارہ نور تیار کیے جو کسی اور جماعت کے دامن میں نہیں ،ڈاکٹرخالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی نے برصغیر میں سیر ت و کردار کے ایسے مینارہ نور تیار کیے جو کسی اور جماعت کے دامن میں نہیں ،ڈاکٹرخالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹرخالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے برصغیر میں سیر ت و کردار کے ایسے مینارہ نور تیار کیے جو کسی اور جماعت کے دامن میں نہیں ،جماعت اسلامی کے گلشن کے گل ہائے سر سبد صوفی افضل،صوفی سجاول لیاقت بیگ،یوسف عباسی کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھیں گے اور ان کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ،جب بھی اپنے مرحومین کو یاد کریں تو مقبوضہ کشمیر کے ان شہداء کو بھی یاد رکھیں جو قابض بھارتی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں ،جماعت اسلامی اسلام کے دیوانوں کے خوابوں کی امین ہے ہمارا گھر ہماری تحریک ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادکشمیر ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام صوفی افضل،صوفی سجاول اور لیاقت بیگ کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر نورالباری،حریت کانفرنس کے قائدغلام محمد صفی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم،راجہ خالد محمود خان،نثار شائق،اقبال احمد،عمران عزیز،سہراب بیگ،محمد یاسین،آفتاب عالم ایڈووکیٹ ،واجد اقبال عباسی،خالد عمران خان،راجہ بشیر عثمانی ،راجہ افضل حسین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے بانی مولانا عبدالباری ؒ ،کرنل رشید عباسی ؒ اور اس وقت کی پوری ٹیم نے جس جانفشانی اخلاص ،جرت اور ہمت سے مشکل ترین حالات میں دین کا کام کیا وہ سب ہمارے لیے مینارہ نور اور نشان منزل ہیں ،مشکل ترین حالات میں کم وسائل کے ساتھ ہمارے ان احباب نے آزادکشمیر کی بستیوں میں دین کی دعوت پہنچائی مشکلات برداشت کیں اﷲ کی رضا کے لیے برؤے کار آئے اور اپنا سب کچھ قربان کر دیا ،جماعت اسلامی ان ہی لوگوں کے خوابوں کی امین ہے اور ان بزرگوں کا پیغام یہ ہے کہ ہم پورے اخلاص کے ساتھ اس دعوت کو لوگوں تک پہنچائیں اور لوگوں کو اس تحریک سے وابستہ کریں ،نبی پاک ؐ نے عرب کے تاریک ترین گوشے میں اس دعوت کا آغاز کیا تو 23سالوں میں یہ روشن ترین گوشہ بن کر پوری دنیا کی راہنمائی کرنے لگا ،جماعت اسلامی اسی دعوت کا تسلسل ہے ،اﷲ کے بندوں کو اﷲ کے در سے آشنا کرنا اﷲ کے کلام قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا اپنی سیرت و کردار کی تعمیر کے ذریعے اﷲ کی رضا اور نبی پاک ؐ کی شفاعت حاصل کرنا ہی اصل کامیابی ہے ،جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے جو قربانیاں دیں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر جو قربانیاں دے رہی ہے وہ ہمارے لیے مثال کی حیثیت رکھتی ہے اسلامی تحریک نے اس طور لوگ تیار کیے جو اﷲ کی رضا کی خاطر پھانسیوں کو چھوم رہے ہیں لیکن ان کے پائیہ استقلال میں لغزش نہیں آرہی وہ خوشی کے ساتھ رب کے حضور پیش ہورہے ہیں ،آج ہم عزم کریں کہ ہم اس مشن کو آگے لے کر چلیں گے اور آزاد خطے کی ایک ایک بستی تک اس دعوت کو پہنچائیں گے انہوں نے کہاکہ صوفی سجاول،صوفی افضل ،خرم فاروق،سمیت ہمارے وہ بھائی جو ہم سے جدا ہو گے اﷲ ان کی مغفرت فرمائے اور ہمیں ان کے نقوش پا پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر نورالباری نے کہاکہ ہمارے یہ ساتھی مہلت عمل پوری کر کے اﷲ کے ہاں پہنچ چکے ہیں ان کے چھوڑے ہوئے مشن اور ان کے راستے پر چل کرہم نے بھی شجر سایہ دار بننا ہے ،اس موقع پر راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ صوفی افضل،صوفی سجاول اور لیاقت بیگ کے مشن کو زندہ رکھنے کا اہتمام کریں گے اﷲ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول کرے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر دیگر قائدین نے مرحومین کے شاندار کردار کی تحسین کی اور کہا کہ اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے انہوں نے اپنی جان مال اور وقت اس راہ میں لگایا اﷲ اس کو قبول کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر