قرآن وسنت کے رہنمااصولوں کے مطابق جو تبدیلی آئے گی وہی حقیقی اور دیرپا ہوگی،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidقرآن وسنت کے رہنمااصولوں کے مطابق جو تبدیلی آئے گی وہی حقیقی اور دیرپا ہوگی،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

دھیرکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ قرآن وسنت کے رہنمااصولوں کے مطابق جو تبدیلی آئے گی وہی حقیقی اور دیرپا ہوگی،جماعت اسلامی رائے عامہ منظم کرکے حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا مقصد ہے اس مقصد کے حصول کے لیے جماعت اسلامی نے ویثرن 2030دیاہے ،حکومت غربی باغ کے مسائل سمیت پسماندہ علاقو ں کے مسائل حل کرے،جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے،جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے پیغام کو ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچائیں،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،اﷲ کی نصرت کے بغیر ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے،اﷲ کی رضاور جنت کا حصول ہمارا انصب العین ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے ریالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں اثناء امیر جماعت اسلامی نے جے آئی یوتھ کے سیکرٹری جنرل میر محمد کے والد اور پروفیسر آصف عباسی کے سسر کی وفات پر ان کے ہاں جاکر اظہار تعزیت کیا،امیر جما عت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور،امیر جماعت سلامی ضلع دھیرکوٹ عبیدالرحمان عباسی،سیکرٹری ضلع مہتاب اشرف سمیت دیگر قائدین ان کے ہمراہ تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمو دخان نے کہاکہ جماعت اسلامی اس خطے میں پہاڑی کا نمک ہے،اﷲ کی نعمت ہے ،جو اﷲ کے دین کے قیام اور نفاذ کے لیے میدان عمل میں ہے،بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی میں دینا ہے،جماعت اسلامی جو مشن لے کر نکلی ہے وہ انبیاء کا مشن ہے،نبی ﷺ کی رحلت کے بعد یہ کام امت کے ذمہ ہے،امت نے اﷲ کے اس پیغام کو دنیا کے ہرفرد تک پہنچانا تھا مگر بدقسمتی سے یہ امت خود دوسرے راستے پر چل نکلی۔جماعت اسلامی امت کو اپنا فرض دیادلارہی ہے اور اﷲ کے نظام کے قیام اور نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے،انھو ں نے کہاکہ نریندرمودی خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں،ان حالات میں جماعت اسلامی کی ذمہ داری دوہری ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر