مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ، کشمیریوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے:ملی یکجہتی کونسل پاکستان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ، کشمیریوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے:ملی یکجہتی کونسل پاکستان{/AF}

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ، کشمیریوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے:ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار کا مشترکہ اعلامیہ حکومت کو بھارت سے بار بار مذاکرات کی بھیک نہیں مانگنی چاہیے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نئے فارمولوں کے بجائے اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے نئے نئے فارمولا سے مسئلہ کشمیر کو نقصان ہوگا ، نئے فارمولے پرانی شراب نئی بوتل میں ڈال کر پیش کی جارہی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر تحفظات ہیں قومی کشمیر پالیسی بنائی جائے ، تحریک آزادی کشمیر کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں بھارت کی ناکامی ہے کہ اب وہ پرانوں کے بجائے نئے چہرے لے کر آرہا ہے 71 سال گزرنے کے باوجود تحریک آزادی کو دبانے میں ناکامی ہماری کامیابی ہے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اس کے بغیر خطے اور دنیا میں امن نہیں ہوسکتا ہے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی قابل مذمت ہے راجہ ظفر الحق ، مسعود خان ، لیاقت بلوچ، عبدالغفور حیدری، عبدالرشید ترابی، پروفیسر ابراہیم، غلام محمدصفی و دیگر کا ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب اسلام آباد(پ ر) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام آزاد ی کشمیر کا ابھرتا ہوا سورج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ، کشمیریوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں ،حکومت کو بھارت سے بار بار مذاکرات کی بھیک نہیں مانگنی چاہیے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نئے فارمولوں کے بجائے اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے ا س سے مسئلہ کشمیر کو نقصان ہوگا ، نئے فارمولے پرانی شراب نئی بوتل میں ڈال کر پیش کی جارہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر تحفظات ہیں، قومی کشمیر پالیسی بنائی جائے ، تحریک آزادی کشمیر کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بھارت کی ناکامی ہے کہ اب وہ پرانوں کے بجائے نئے چہرے لے کر آرہا ہے،71 سال گزرنے کے باوجود تحریک آزادی کو دبانے میں ناکامی ہماری کامیابی ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اس کے بغیر خطے م اور دنیا میں امن نہیں ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفر الحق ، آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان ، قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری، کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل صدر ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی کے رکن اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی، پروفیسر ابراہیم، حریت رہنما غلام محمدصفی و دیگر نے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام آزادی کشمیر کا ابھرتاہوا سورج کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کے ذہن میں راسخ ہوچکا ہے، کشمیریوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں نہ وہ تھکے ہیں اور نہ ہی کمزور پڑے ہیں اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کو موثر طورپر اجاگر کریں، انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے قاہرہ میں یہ فرمایا تھا کہ جب پاکستان بنے گا تو یہ پورے خلیجی ممالک کی حفاظت کرے گا۔ قائداعظم ہی نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں کہ پہلے پاکستان کو بچاؤ اس کے بعد کشمیر کی بات کرو ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ کشمیر کے بغیر پاکستان بھی قائم نہیں رہ سکتا۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں اتفاق رائے سے پاس ہوئی ہیں، ہمیں انہی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دینا چاہیے۔ او آئی سی کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بلانے پر ہمیں تشویش ہے مگر جنگیں بہت پہلے سے لڑی جاتی ہیں ان کیلئے تیاری کی جاتی ہے جب او آئی سی نے ان کو دعوت دی اسی وقت یہ مسئلہ پاکستان کو اٹھانا چاہیے تھا۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرے اور او آئی سی کو اس لئے بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کہ مسلم ممالک نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، سعودی عرب نے سابق صدر ضیاء الحق کے دور میں جنگی طیاروں اور اسلحہ کیلئے اربوں روپے پاکستان کو مہیا کیے۔ صدر آزاد کشمیر سردارمسعود نے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی عوام کی آواز ہے ۔1947ء سے لیکر اب تک عوام نے کسی حکومت کو اسے انحراف کرنے نہیں دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کی مذمت کرتا ہوں۔ جماعت اسلامی کے دفتروں پر تالے لگانے سے لوگوں کی سوچ پر تالے نہیں لگائے جاسکتے ۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ اسی وجہ سے بھارت رائے شماری نہیں کررہا۔ 71ء سال کے بعد بھی تحریک آزادی کشمیر کا جاری رہنا ہماری کامیابی اور بھارت کی ناکامی ہے۔ آج بھی ایک ہی نعرہ لگتا ہے کہ ہندوستان واپس چلے جاؤ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔برہان وانی کی شہادت کے بعد عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر خاموشی ختم ہوئی اور اب دنیا بھارت سے سوال کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دوطرفہ مذاکرات سیراب تھا بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد بحث کا رخ موڑنے کی بڑی کوشش کی اور اس دوران مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم کیے مگر کسی میڈیا نے اس کو رپورٹ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بار بار مذاکرات کی پیشکش کرکے یہ نہیں دکھانا چاہیے کہ ہم کمزور ہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے بار بار نئے فارمولے سامنے پیش کیے جارہے ہیں کہ اس سے مسئلہ کشمیر حل ہوگا دراصل یہ جموں وکشمیر کے عوام کے درمیان درڑایں ڈالنے کیلئے کیا جارہا ہے، پرانی شراب کو نئی بوتل میں پیش کیا جارہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے۔ بھارت حریت رہنماؤں پر جیلوں میں تشدد کررہا ہے ہمیں بھارت نواز رہنماؤں کے بارے میں گفتگو نہیں کرنی چاہیے کشمیریوں کے قتل عام میں یہ برابر کے شریک ہیں۔ انہی جماعتوں کی وجہ سے بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے رہا، مسئلہ کشمیر پر آؤٹ آف باکس سلوشن نہیں ہوسکتا کیونکہ باکس کے اندر کشمیری ہیں اور جو بھی فیصلہ کیا جائے وہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہم تھک گئے ہیں کشمیری تو 70سال سے جنگ لڑ رہے ہیں نہیں تھکے آپ کس وجہ سے تھک گئے ہیں۔ یہ ہماری آزادی کی تحریک 200 سال پرانی ہے ، نہ ڈوگرہ راج کے سامنے جھکے تھے اور نہ ہی بھارت کے سامنے جھکیں گے۔ بھارت نوجوانوں کو غیر مسلح کرتا ہے اور اس کے بعد قتل کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اور عالمی اداروں کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے وہاں دستک دی جائے۔ قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی کا سورج کشمیریوں کی قربانی کی وجہ سے طلوع ہورہا ہے۔ بھارت مزید غلام نہیں بنا سکتا۔ وقت نشاندہی کررہا ہے کہ کشمیر کی آزادی میں حکمت ، دانشمندی آڑے آرہی ہے، سیاہ بادل کھڑے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ افغانستان میں عالمی استعمار کو شکست ہورہی ہے، کشمیر میں بھی بھارت کو شکست ہوگی۔ جو تحریکیں حق پر ہوتی ہیں ان کا سورج ضرور طلوع ہوتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو پرویز مشرف نے فریز کیا تھا اس کو دوبارہ فریز کرنے کی طرف لے جایا جارہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہمیں مضبوط اعصاب اور حکمت عملی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ بھارتی جارحیت کے بعد جس طرح قومی یکجہتی پیدا ہوئی حکومت کو اس وحدت کو قائم رکھنا چاہیے، مسئلہ کشمیر پر قومی پالیسی بنائی جائے، پہلے کہا جاتا تھا کہ کشمیر کمیٹی کچھ نہیں کررہی اب حکومت کو آٹھ ماہ ہورہے ہیں مگر کشمیر کمیٹی نظر نہیں آرہی، حکومت کو باربار بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگنی چاہیے۔پروفیسر محمد ابراہیم نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا، لڑنے سے گریز اور مذاکرات کی باتیں اور جنگ سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا، سے حلیم حکیم بن رہے ہیں اور دشمنوں کو حکمت سکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم کا منصب اہم ہیں وزیراعظم اس کے تقاضوں کو پہچانیں اور اس کو داغ دار نہ کریں۔ جس دن بھارت کو پتہ چل گیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کیلئے سنجیدہ ہے اور جنگ سے بھی دریغ نہیں کرے گا بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر خود آجائے گا۔ عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اہل کشمیر کی طرف سے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، تحریک آزادی کشمیر کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہمیں تحفظات ہیں اس کا اچھا پیغام مقبوضہ کشمیر میں نہیں جارہا ہے،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان ظلم کا ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود تحریک آزادی کو کچل نہیں سکا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی عوام کی خدمت اور تربیت پر یقین رکھتی ہے جماعت اسلامی کے اداروں سے فارغ ہونے والے افراد اکسفورڈ یونیورسٹی سمیت دنیا کی بڑی جامعات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ہندوستان نے جماعت اسلامی پر پابندی لگا کر در اصل دین پر پابندی لگائی ہے حکومت پاکستان کو چاہیے تھا کہ وہ اس کا سخت نوٹس لیتی وزارت خارجہ کی طرف سے سخت بیان آنا چاہیے تھا لیکن خاموشی رہی جو لمحہ فکریہ ہے ،حریت رہنما غلام محمد صفی نے کہاکہ شہداء کو مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم میں دفن کیا جاتا ہے، حریت رہنماؤں کو بھارت نے قید کیا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ان کردارکشی بھی کررہا ہے جیلوں میں ان پر حملے کیے جارہے ہیں۔ مگر اس کے باوجود دن بدن تحریک آزادی مضبوط ہورہی ہے۔ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پرانے چہروں کو بدل کر نئے چہرے لارہی ہے تاکہ تحریک کو روکا جاسکے۔ تحریک آزادی نئی نسل میں منتقل ہوچکی ہے۔ پاکستان کو بھی مقبوضہ کشمیر کی عوام کی طرح اصولی موقف پر ڈٹ جانا چاہیے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بات بار بار نہیں کرنی چاہیے اس سے یہ ثابت کیا جارہا ہے پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اس کے وقار کو مجروح نہ کیا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر