{AF}
جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے راہنما رضوان اسد پنڈت کا جیل میں ماورائے عدالت قتل پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
ہجیرہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے راہنما رضوان اسد پنڈت کا جیل میں ماورائے عدالت قتل پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر ایک نظریے اور عقیدے کا نام ہے اس کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے ،عالمی برادری انسانی حقوق کے ادارے اور او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان کے طرح کے گھناؤنے اقدامات کا نوٹس لیں اور ہندوستان کی اس طرح کی سفاکیت پر اس پر سیاسی،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں ،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ نمبر2ہجیرہ کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع سجاد انور،سیکرٹری ضلع نسیم خان،سردار سرفراز،مصطفی خان سمیت دیگر راہنماؤں نے گفتگو کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی متاثرین سیز فائر لائن کے شانہ بشانہ ہے جماعت اسلامی اور اس کے ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں حکومت نے بھی اقدامات کیے ہیں ہماری کوشش ہے کہ متاثرین جو ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں وہ پریشان نہ ہوں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بیس کیمپ کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے میدان جہاد میں ہے جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے اس پیغام کو شہادت حق کو عوام الناس تک پہنچائیں آج امت جن مشکلات اور مصائب کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں سیر ت صحابہ ؓ اور سیر ت صلحا ء کا مطالعہ کیا جائے روزانہ قرآن کے مطالعے کو لازم کیا جائے اﷲ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں حلاوت والی نماز قائم کی جائے انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے امت کو پیدا ہی اسی لیے کیا کہ وہ اﷲ کا وہ پیغام جو نبی ؐ کے ذریعے امت تک پہنچا ہے اس پیغام کو اوروں تک پہنچایا جائے ۔