عالمی برادری ہندوستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرے اور سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کر کے کارروائی کرے ،شیخ عقیل الرحمان

{AF}sheikh aqeel ur rehmanعالمی برادری ہندوستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرے اور سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کر کے کارروائی کرے ،شیخ عقیل الرحمان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی فہرست اتنی طویل ہو گئی ہے کہ عالمی برادری اب نہ صرف ہندوستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرے بلکہ ہندوستان کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کر کے کارروائی کرے ،جماعت اسلامی کے راہنما رضوان اسد پنڈت کو حراست میں تشدد کر کے ماؤرائے عدالت شہید کرنا انسانیت کا قتل ہے ،ہندوستان جس انداز سے مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم و جبر کا بازار گرم کیے ہوئے ہے اس سے پلوامہ جیسے واقعات کا ہونا فطری امر ہو گا ،حکومت پاکستان اس مرحلے پر پکڑدھکڑ کا سلسلہ بند کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ عقیل الرحمان نے کہاکہ ہندوستان اپنے جنگی جرائم چھپانے اور اپنی دہشت گرد تنظیموں کو بچانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے نریندر مودی مستند عالمی دہشت گرد ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہاکہ ہندوستان جان بوجھ کر حالات کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے پوری قوم یک زبان اور یکجان ہو کر ان عزائم کا مقابلہ کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر