ہندوستان نے جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ پر پابندی لگا کر مسئلے کے پرامن حل کے لیے جدوجہد کرنے والوں کومجبور کیا ہے کہ وہ دوسرا راستہ اپنائیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidہندوستان نے جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ پر پابندی لگا کر مسئلے کے پرامن حل کے لیے جدوجہد کرنے والوں کومجبور کیا ہے کہ وہ دوسرا راستہ اپنائیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ،نیلہ بٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان نے جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ پر پابندی لگا کر مسئلے کے پرامن حل کے لیے جدوجہد کرنے والوں کومجبور کیا ہے کہ وہ دوسرا راستہ اپنائیں ،ہندوستان کے اس اقدام کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور اس کو اقوا م متحدہ کے چارٹر کے خلاف سمجھتے ہیں ،ہندوستان تنظیموں اور تحریکوں پر پابندی لگا سکتا ہے لیکن نظریات کو پابند نہیں کرسکتا ،جماعت اسلامی کے رکن لیاقت بیگ مرحوم جماعت کا سرمایہ تھے ان کی اچانک رحلت پر دلی دکھ اور افسوس ہوا مرحوم ملنسار خوش مزاج اور ہمدرد شخصیت کے مالک تھے اپنی عمر کے سب سے قیمتی حصے کو خیر وبھلائی کے کاموں میں صرف کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو اورلیاقت بیگ مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیرجماعت اسلامی عبدالرشید ترابی سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ مہلت عمل سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے اﷲ تعالیٰ نے انسان کو اس دنیا میں اس لیے بھیجا کہ وہ خود بھی اﷲ کے احکامات اور نبی پاک ؐ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق چلے اور دنیا کو بھی اس کی دعوت دے ،دنیا عارضی ہے انسان کی حقیقی کامیابی یہ ہے کہ وہ اﷲ کو راضی کر لے اور جنت کا مستحق بن جائے یہ دنیا آزمائش کی جگہ ہے ،کامیاب لوگ وہی ہیں جو اس مہلت عمل سے بھرپور استفادہ کرکے اپنے رب کو راضی کر لیتے ہیں اور جنت کے مستحق ٹھرتے ہیں آخرت کی زندگی ہمیشہ رہنے والی زندگی ہے اس میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ دنیا کی زندگی میں اﷲ اور اﷲ کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگیاں بسر کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر