عمران خان نے پلوامہ واقعے پر بھارتی ڈوزئیر قبول کر کے غلامی کا طوق گلے میں ڈالا ہے ،شیخ عقیل الرحمان

{AF}sheikh aqeel ur rehmanعمران خان نے پلوامہ واقعے پر بھارتی ڈوزئیر قبول کر کے غلامی کا طوق گلے میں ڈالا ہے ،شیخ عقیل الرحمان{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پلوامہ واقعے پر بھارتی ڈوزئیر قبول کر کے غلامی کا طوق گلے میں ڈالا ہے ،کشمیریوں کو قابض بھارتی افواج کے خلاف مزاحمت کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے ،ہندوستانی قابض افواج کشمیریوں کو نہتا کر کے شہید کررہی ہے اور کشمیری مسلح قابض افواج کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں جو ان کا حق ہے ،کشمیری غلامی کے طوق کو قبول نہیں کرتے وہ آزادی حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،حکومت پاکستان بھارتی ڈوزئیر کو بنیاد بنا کر پکڑ دھکڑ بند کرے کشمیریوں کو حق حاصل ہے کہ وہ بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کریں ،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے سابقہ موقف پر قائم رہیں بھارت کے دباؤ میں نہ آئیں یہ کتنا بڑا المیہ ہے کہ نریندر مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے پاکستان پر جارحیت کی اور کشمیرپر جنگ مسلط کر کے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے اور ہمارے حکمران معذرت خواہانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں ،بھارت طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور اسی زبان میں بات کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان یہ خام خیالی دل سے نکال دے کہ وہ بزدل حکمرانوں کو دباؤ میں لا کر تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچا سکتا ہے کشمیریوں نے اﷲ کے بھروسے پر اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کی ہے اور جب تک ان کو یہ حق مل نہیں جاتا وہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر