{AF}
جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے دنیا کے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ،باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے دنیا کے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں،دنیا ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ متبادل نظام اسلام کے پاس ہے ، اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام ہی انسانیت کو فلاح دے سکتا ہے ،معروف صحافی حفیظ کیانی نے ہمیشہ حق اور سچ لکھا ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے حفیظ کیانی نے بے باکانہ صحافت کر کے آنے والوں کے لیے اچھا پیغام دیا ہے ،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں قرآن کی راہنمائی میں جو تبدیلی اور انقلاب آتا ہے وہ ہی دیر پا اور پائیدار ہوتا ہے ،جماعت اسلامی خیر کے کاموں میں تعاون اور اصلاح احوال کا کام جاری رکھے گی ،جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے پیغام کو اﷲ کے بندوں تک پہنچائیں ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ویژن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے معروف صحافی حفیظ کیانی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب اورضلع باغ میں ریڑہ اور منگ بجری کے مقام پر تعزیتی پروگرام اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع تنویر انور خان،امیر ضلع پونچھ سجاد انور بھی ان کے ہمراہ تھے ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ امت مسلمہ آج جن مشکلات اور مصائب کا شکارہے اس کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے ،عرب کے بدوجب قرآن سے آشنا ہوئے تو وہ دنیا کے حکمران بن گئے آج بھی اگر ہم قرآن اور اﷲ کے در سے آشنا ہو جائیں تو عروج اور ترقی ہمارے قدموں میں ڈھیر ہوجائے گی ،مطالعہ قرآن ،سیرت صحابہ اور سیرت صلحاء کے مطالعے کو عام کیا جائے اﷲ کے نبی ؐ کی سب سے بڑی سنت دعوت کو کلچر بنایا جائے دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دجالیت کے اس دور میں اﷲ کی بڑی نعمت ہے جو معاشرے میں خیر بانٹنے کا کام کررہی ہے اﷲ کے بندوں کو اﷲ کے ساتھ جوڑنے کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے ۔