مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف سینیٹ آف پاکستان اور آزادکشمیر اسمبلی نے قراردادیں منظور کر کے پشتیبانی کا حق ادا کردیا،جماعت اسلامی آزادکشمیر

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف سینیٹ آف پاکستان اور آزادکشمیر اسمبلی نے قراردادیں منظور کر کے پشتیبانی کا حق ادا کردیا،جماعت اسلامی آزادکشمیر{/AF}

مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف سینیٹ آف پاکستان اور آزادکشمیر اسمبلی نے قراردادیں منظور کر کے پشتیبانی کا حق ادا کردیا،جماعت اسلامی آزادکشمیر سینیٹ آف پاکستان میں سینیٹر سراج الحق جبکہ آزادکشمیر اسمبلی میں عبدالرشید ترابی نے قرارداد پیش کی اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نے مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف سینیٹ آف پاکستان اور آزادکشمیر اسمبلی نے قراردادیں منظور کر کے پشتیبانی کا حق ادا کردیا،سینیٹ آف پاکستان کا یہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں صدر راج کی آڑ میں آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پرپابندی کریک ڈاؤن اور ان کے دفاتر سیل کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ،یہ ایوان اس حقیقت کا بھی برملا اظہار کرتا ہے کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر تعلیمی،سماجی اور سیاسی سطح پر عوام کے حقوق کے لیے جہدوجہد کررہی ہے یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کے خاتمے تمام سیاسی قیادت اور کارکنوں کی رہائی،ضبط کیے گئے اثاثہ جات کی بحالی کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائے ۔آزادکشمیر اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد جس میں بھارتی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی ان کے اداروں اور اثاثہ جات حتیٰ کہ ذمہ داران کے گھروں کی ضبطی پر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عبدالحمید فیاض کے ساتھ سینکڑوں قائدین اور کارکنان کی گرفتاری پر شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں جماعت کی تعلیمی،تربیتی وسیاسی میدان میں مسئلہ کشمیر زندھ رکھنے اور نامساعد حالات میں حق خودارادیت کے اصولی موقف کی آبیاری پر خراج تحسین پیش کرتا ہے یہ اجلاس بھارتی حکمرانوں اور سیاست دانوں کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ طاقت،تشدد اور ریاستی دہشت گردی کی یہ حکمت عملی ترک کی جائے ،کالے قوانین کو ختم کیا جائے،گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے جماعت اسلامی پر سے پابندی اٹھائی جائے ۔جماعت اسلامی آزادکشمیر نے قراردادوں کی تحسین کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت نوشتہ دیوار پڑھے اور مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی پر پابندی فوری اٹھائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر