بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے لائن آف کنٹرول پر ملحقہ سول آبادی شدید مشکلات کا شکار ہیں،شیخ عقیل الرحمان

{AF}sheikh aqeel ur rehmanبھارت نے غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے لائن آف کنٹرول پر ملحقہ سول آبادی شدید مشکلات کا شکار ہیں،شیخ عقیل الرحمان{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے لائن آف کنٹرول پر ملحقہ سول آبادی شدید مشکلات کا شکار ہیں،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان فوری واپس آکر متاثرین کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ،شیلنگ کی وجہ سے راستے بند ہیں دیہاتوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہو رہی ہے جس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر حکومت آزادکشمیر اقدامات کو یقینی بنائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے تمام دیہات جو لائن آف کنٹرول کے قریب ہیں ہندوستان کی شدید شلنگ سے متاثرہیں متاثرین کے لیے متبادل جگہوں کا انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر