{AF}
محمود الحسن چودھری کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوٹلی عمر اعظم سے ملاقات،کنٹرول لائن پر ہونے والی فائرنگ کے مسائل سے آگاہ کیا{/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوٹلی عمر اعظم سے ملاقات کی ،وفد میں شریف سالار،نمبردار بشیر،چوہدری محمد عارف،صفدر حسین سمیت دندلی،گوئی کے معززین شامل تھے ،اس موقع پر محمود الحسن چودھری نے سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقوں میں ہونے والی فائرنگ سے متاثرین کے مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ،انہوں نے کہا کہ سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقوں میں بی ایچ یوز میں فوری ڈاکٹر تعینات کیے جائیں ادویات اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات مہیا کی جائیں،شدید شیلنگ کی وجہ سے متاثرین گوئی،دندلی کے لیے متبادل رہائشی کالونی کا اہتمام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے ،محکمہ صحت کے ملازمین کو ہمہ وقت ہسپتال میں موجود رکھا جائے تا کہ ایمرجنسی کی صورت میں جلد طبی امداد پہنچائی جائے انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے،جو ٹرانسفارمر خراب ہیں جلد انہیں ٹھیک کیا جائے لائنوں کو ٹھیک کیا جائے ،محمود الحسن چودھری نے کہا کہ سڑکوں کی خستہ خالی اور بند ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو کوٹلی ہسپتال تک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے فوری طور پر اقداما ت کیے جائیں گھرنڈی دندلی پل کی تعمیر کی جائے تا کہ عوام علاقہ کو مشکلات سے نجات ملے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر اعظم نے وفد کو یقین دلایا اور متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں کہ ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تا کہ متاثرین سیز فائر لائن کے مسائل حل ہوں ۔