صدر ریاست سے ڈاکٹر خالد محمود خان کی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات،کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

{AF}dr. khalidصدر ریاست سے ڈاکٹر خالد محمود خان کی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات،کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال{/AF}

صدر ریاست سے ڈاکٹر خالد محمود خان کی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات،کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد( پ ر) صدر ریاست آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،وفد میں مرکزی نائب امراء نورالباری،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم،سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان شامل تھے ،ملاقات کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹرخالد محمود خان نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مجوزہ 11مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت صدر ریاست کو دی جو انہوں نے قبول کر لی،اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صور ت حال بالخصوص جماعت اسلامی پر پابندی اور گرفتاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں سیز فائر لائن پر پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے پیش کش کی جماعت اسلامی کے رضا کار حکومت کے ساتھ مل کر اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ،بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم یک جان اور یک زبان ہے کشمیری گزشتہ 187سال سے حالت جنگ میں ہیں یہ ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے ہندوستانی قابض افواج سیز فائر لائن پر نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے ،،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ریاست سردار مسعود خان نے کہا کہ ہندوستانی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوا م پر ظلم کی انتہا کررہی ہیں کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں وہ آزادی حاصل کر کے رہیں گے کشمیریوں نے گزشتہ 71سال قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں ہندوستان اپنی تمام تر طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سردنہیں کر سکا ،کشمیری غیر مسلح ہیں اور ان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنا دفاع کریں کشمیریوں کو اپنے دفاع کا یہ حق اقوا م متحدہ کا چارٹر اور عالمی قوانین فراہم کرتے ہیں کشمیر کی پوری تاریخ میں کوئی ایک واقعہ ایسا نہیں ہے جس سے یہ ثابت کیا جاسکے کہ کشمیریوں نے حق مزاحمت کا ناجائز استعمال کیا ہو کشمیریوں نے حق مزاحمت ہمیشہ مسلح فوجیوں کے خلاف استعمال کیا ہے یہ ان کا حق ہے ،انہوں نے کہاکہ کشمیری بہادر قوم ہیں وہ ہندوستان کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کریں گے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے جس نے نسل نو کی تعلیم اور تربیت پر اپنے وسائل صرف کیے خدمت خلق ان کا مشن ہے انہوں نے ہمیشہ کوشش کی کہ جہالت کے خلاف جہاد کیا جائے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے بھارت کو یہ غلط فہمی ہے کہ وہ جماعت اسلامی پر ناجائز قدغن لگا کر جماعت اسلامی کو ختم کر سکے گا جماعت اسلامی اس سے مزید پھیلے پھولے گی اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود خان نے صدر ریاست کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ای میل بھیجنے کے حوالے سے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر